حسین نقی کی داد رسی کے لئے حاضر ہیں: چیف جسٹس پاکستان


 

 بزرگ صحافی حسین نقی کی تضحیک کے معاملے پر جوائنٹ ایکسن کمیٹی کے نمائندے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے روبرو پیش ہو گئے۔ وفد میں شہباز میاں، ارشد انصاری، فہیم گوہر بٹ اور شفیق اعوان شامل تھے۔

اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ حسین نقی کی داد رسی کےلئے حاضر ہیں۔ وہ صحافیوں کے استاد ہیں تو میرے بھی استاد ہیں۔ کوئی انا نہیں، مجھے بھی حسین نقی کا احترام ہے۔ چیف جسٹس نے ایک صحافی سے استفسار کیا کہ کیا حسین نقی کو دوبارہ بورڈ میں شامل کر دیا جائے۔ جس پر صحافی نے جواب دیا کہ حسین نقی کسی عہدے سے بالاتر ہیں، ان کی عزت ہم سب صحافیوں کے لئے اہم ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے بزرگ صحافی حسین نقی پر اظہار برہمی کیا تھا۔
بشکریہ ڈیلی پاکستان
اسی بارے میں: حسین نقی پر کیا بیتی؟

٭٭٭    ٭٭٭

اس خبر میں اصلاح کی گئی ہے۔ 20.23 پر شائع ہونے والی خبر میں حسین نقی کے پیش ہونے کا ذکر کیا گیا جو کہ واقعاتی طور پر درست نہیں تھا۔ ادارہ ہم سب اس سہو پر پڑھنے والوں سے معذرت خواہ ہے  


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).