عالم آن لائن اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی دعوت ولیمہ پر پہلی بیوی سیدہ بشریٰ عامر کا ردعمل


ممتاز عالم دین، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت نے طوبیٰ انور سے دوسری شادی کر لی ہے۔ شادی کی تقریب کی تصاویر بھی گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس میں وہ انتہائی خوش نظر آ رہے ہیں تاہم اب ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ عامر نے واضح طور پر تو کوئی پیغام جاری کرنے کی بجائے مختلف اقوال کی مدد سے اپنا ردعمل ظاہر کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت کی اہلیہ سیدہ بشریٰ عامر نے کچھ نہ کہہ کر بھی بہت کچھ کہہ دیا ہے۔ انہوں نے جو اقوال ٹویٹر پر شیئر کیے ہیں اس سے وہ کافی رنجیدہ معلوم ہوتی ہیں۔ ایک پیغام میں سیدہ بشریٰ عامر نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” دنیا میں کردار سے زیادہ بڑی کوئی چیز نہیں ہے ۔“

ایک دوسری ٹویٹ میں سیدہ بشریٰ عامر کا کہنا تھا کہ ” کبھی کبھار لوگ تبدیل نہیں ہوتے بلکہ ان کے چہرے پر چڑھا ہوا نقاب اتر جاتا ہے ۔“

ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ نے پیغام لکھا کہ ”پہاڑ جیسی مشکلوں میں بھی جو مسکرا دیے ان سے زیادہ مضبوط کون ہے”

انہوں نے یہ قول بھی درج کیا ہے کہ ” مجھے یہ احساس بہت سکون دیتا ہے کہ قیامت کے دن ہر ایک چیز کا حساب ہونا ہے ، مجھے اب لوگوں کے دیئے گئے دکھوں پر دکھ نہیں ہوتا، بلکہ ان پر ترس آ تا ہے ۔“

ایک پیغام میں سیدہ بشریٰ عامر نے لکھا ہے کہ ”وفاداری کا رنگ سلیٹی نہیں ہوتا بلکہ یہ کالا ہوتا ہے یا پھر سفید۔ یا تو آپ مکمل طور پر وفادار ہوتے ہیں یا پھر نہیں اور لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ آپ صرف تب ہی کسی کے ساتھ مخلص نہیں ہو سکتے جب آپ کے اپنے مفاد میں ہو۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).