آج سال کا طویل ترین دن


\"day\"ماہرین فلکیات اورسائنسدانوں کے مطابق آج سال کا طویل ترین دن ہوگا جب کہ پاکستان میں شدید گرمی کے باعث اس طویل ترین دن میں سورج 14 گھنٹے تک آگ برسائے گا۔
عام طورپرسال کا طویل ترین دن 21 سے 23 جون کے درمیان ہوتا ہے اوراس بار یہ دن آج نمودارہورہا ہے۔ سائنسی زبان میں اس دن کو ”سولسٹائس“ کہا جاتا ہےجو کہ لاطینی لفظ سولسٹی ٹیم سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں سورج کا رک جانا۔ ماہرین کے مطابق اس دن سورج اپنی حرکت کے دوران ایکویٹر کے انتہائی دور یعنی آسمان پر اپنے اونچے ترین پوائنٹ پر پہنچ جاتا ہے جب کہ زمین کا رخ 23.5 ڈگری پر پہنچ کرسیدھا سورج کی جانب ہوجاتا ہے جسے دوسرے الفاظ میں کہا جا سکتا ہے کہ سورج اور زمین ایک دوسرے کے انتہائی قریب آجاتے ہیں جس کی وجہ سے سورج کو غروب ہونے میں زیادہ دیر لگتی ہے اور یہی وہ دن ہوتا ہے جب سورج اپنے طلوع اور غروب ہونے کا دورانیہ تبدیل کردیتا ہے اور 22 جون سے دن چھوٹے اور راتیں طویل ہونا شروع ہو جاتی ہیں.
اس دن کو ماہرین فلکیات گرمیوں کا پہلا دن قراردیتے ہیں جب کہ زمانہ قدیم سے پوری دنیا میں لوگ اس دن کو مناتے چلے آئے ہیں۔ برطانیہ میں لوگ اس دن کو بڑے جوش میں مناتے ہیں اورہزاروں کی تعداد میں مانچسٹر میں موجود کاسٹون ہینج پر پہنچ جاتے ہیں جہاں سورج کو پتھروں سے طلوع ہونے کا نظارہ دیکھ کر اسے یاد گار بنالیتے ہیں.
پاکستان میں بھی آج 21 جون سال کا طویل ترین دن ہے اور آج سورج 14 گھنٹے تک اپنی تپش سے موسم کو گرماتا رہے گا تاہم دن گزرنے کے بعد موسمیاتی تبدیلی کے سبب دن چھوٹے اور راتیں طوالت اختیار کرنے لگیں گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments