تصاویر: گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھر پھٹ پڑا


آتش فشاں

لاطینی امریکہ کے ملک گوئٹے مالا میں فیوگو آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد اس کے ارد گرد کے علاقوں سے تقریباً چار ہزار افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا گیا ہے۔

آتش فشاں سے ابلنے والا رات کی تاریکی میں چمکتا دکھائی دے رہا ہے

جنوب مغربی شہر انٹیگا میں واقع یہ آتش فشاں اتوار کو ابل پڑا تھا، اور اس کے دہانے سے راکھ اور لاوا نکلنا شروع ہوگیا تھا۔

فائر فائٹرز نے آتش فشاں کے ڈھلوانی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کے انخلا میں مدد کی۔

بہت سے افراد نے کھیلوں کے میدان میں پناہ لی ہوئی جہاں انتظامیہ نے خیمے لگائے ہوئے ہیں۔

فائرفائٹرز نے آتش فشاں کی ڈھلوانوں میں رہائش پذیر افراد کے انخلا میں مدد کی۔

پانچ ماہ قبل جون میں جب یہ آتش فشاں بری طرح پھٹ پڑا تھا تو تقریباً 200 افراد آتش فشاں کی راکھ اور مٹی تلے دفن ہوگئے تھے۔

بہت سے افراد نے کھیلوں کے میدان میں پناہ لی ہوئی جہاں انتظامیہ نے خیمے لگائے ہوئے ہیں۔

آتش فشاں کے پھٹنے سے گرم گیس اور آتش فشانی مواد تیزی سے ڈھلوانوں کی جانب پہنے لگا تھا جس سے ال روڈیو اور سین میگوئل لوس لوٹس کے کئی علاقے متاثر ہوئے تھے۔

آتش فشاں

آتش فشاں پہاڑوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ لاوا آتش فشاں کے دہانے سے 500 میٹر بلند ہو رہا ہے۔

آتش فشاں سے اڑنے والے راکھ کے بادلوں کو دور سے دیکھا جا سکتا ہے۔

آتش فشاں

آتش فشاں

راکھ کے بادل 3,763 بلند اس آتش فشاں سے ایک کلومیٹر بلندی تک جا سکتے ہیں۔

فیوگو کا شمار لاطینی امریکہ کے فعل ترین آتش فشاں پہاڑوں میں ہوتا ہے۔

تمام تصاویر کے جملہ حقوق محفوظ ہیں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp