کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ، فائرنگ جاری
کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں واقع چینی قونصل خانے کے قریب مسلح افراد اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعہ کی صبح چینی قونصلیٹ کے قریب پہلے حملہ آوروں نے دھماکہ کیا اور اس کے بعد مسلح افراد اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ شروع ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیے
بلوچ مزاحمتی تحریک اب کوئی مسئلہ نہیں: چینی سفیر
چین سے مذاکرات نہ ہوئے ہیں نہ ہوں گے: اللہ نذر بلوچ
سی پیک: گیم چینجر یا ہوائی قلعہ؟
ابتدائی اطلاعات کے مطابق قونصل خانے کے اطراف میں دھماکوں کی بھی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں عمارتوں کے درمیان سے دھواں اٹھتا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی جا رہی ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ مسلح افراد چینی قونصلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ حملہ آور چینی قونصل خانے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں یا وہ کسی اور عمارت میں موجود ہیں۔
دوسری جانب چینی قونصل خانے کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے اور سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد وہاں موجود ہے۔
کراچی سے نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق آئی جی سندھ نے چینی قونصلیٹ پر حملے کا نوٹس لیا ہے اور ڈی آئی جی ساؤتھ سے واقعے کی تفیصلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
تنظیم کے ایک ترجمان نے فون پر حملے کی دمہ داری قبول کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے تین ارکان اس کارروائی میں شامل ہیں اور یہ چین کے لیے ایک تنبیہ ہے۔
مزید تفصیلات آ رہی ہیں۔
- کیا آئی پی ایل میں ’بے رحمانہ‘ بلے بازی کرکٹ کو ہمیشہ کے لیے بدل رہی ہے؟ - 25/04/2024
- مریم نواز اور پنجاب پولیس کی وردی:’کیا وزیراعلیٰ بہاولنگر کے تھانے کا دورہ بھی کریں گی؟‘ - 25/04/2024
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں لاپتہ اہلخانہ کی تلاش: ’ہم اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ یہ چھوٹا سا معاملہ بن کر دب جائے‘ - 25/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).