دبئی ٹیسٹ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ


کرکٹ

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری کرکٹ ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد اس کی پہلی اننگز جاری ہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد حفیظ اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا۔

اس وقت کریز پر امام الحق اور اظہر علی موجود ہیں جبکہ اب سے کچھ دیر قبل تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 22 رنز بنا لیے تھے۔

پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز محمد حفیظ تھے جنھیں گرانڈہوم نے آؤٹ کیا۔

میچ کا تفصیلی سکورڈ

ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی چار رنز سے جیت

وہ پانچ ٹیسٹ میچ جو پاکستان جیت سکتا تھا مگر۔۔۔

’مخدوش بیٹنگ، مہیب سائے اور لامحدود جارحیت‘

دونوں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور وہی ٹیم دبئی میں بھی آمنے سامنے ہے جو پہلے ٹیسٹ میں ابو ظہبی میں تھی۔

اس میچ سے قبل پاکستان کے کوچ مکی آرتھر نے امید ظاہر کی کہ چوتھی اننگز کے بھوت سے دامن چھڑا کر پاکستانی کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہر کریں گے اور بہتر شاٹ کا انتخاب کریں گے۔

کرکٹ

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کوچ گیری سٹیڈ نے کہا ہے کہ ابوظہبی کی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم ان کے لیے دبئی میں زیادہ مشکلات پیدا کرے گی۔

خیال رہے کہ ابوظہبی میں پاکستان نے سب سے کم رنز سے شکست کا اپنا ریکارڈ بنایا تو نیوزی لینڈ نے سب سے کم رنز سے جیت کا اپنا ریکارڈ بہتر کیا۔ ویسے سب سے کم رنز یعنی ایک رن سے جیت کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کا ہے جو اس نے سنہ 1993 میں آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں قائم کیا تھا۔

پاکستان ٹیم: امام الحق، محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، بابر اعظم، اسد شفیق، سرفراز احمد (کپتان)، حسن علی، بلال آصف، محمد عباس اور یاسر شاہ

نیوزی لینڈ ٹیم: جیت راول، ٹام لیتھم، کین ولیمسن (کپتان)، راس ٹیلر، بی جے ویٹلنگ، ہنری نکلولس، کولن ڈی گرینڈھوم، ایش سوڈھی، نیل ویگنر، ٹرینٹ بولٹ اور اعجاز پٹیل


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32537 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp