پاکستان کے 418 رنز، نیوزی لینڈ کا محتاط آغاز


نیوزی لینڈ کے بلے باز

نیوزی لینڈ کے لیے جیت راول اور ٹام لیتھم نے اننگز شروع کی ہے

دبئی میں دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز جاری ہے اور مہمان ٹیم کے بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا ہوا ہے۔

اس وقت کریز پر جیت راول اور ٹام لیتھم موجود ہیں اور نیوزی لینڈ نے اب سے کچھ دیر قبل تک بغیر کسی نقصان کے 25 رنز بنا لیے تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اتوار کو کھیل کے دوسرے دن کے آخری سیشن میں اپنی پہلی اننگز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 418 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی تھی۔

پاکستانی اننگز کی خاص بات حارث سہیل اور بابر اعظم کی سنچریاں تھیں۔

یہ حارث کے ٹیسٹ کریئر کی دوسری جبکہ بابر کی پہلی ٹیسٹ سنچری تھی۔ حارث 147 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ بابر نے ناقابلِ شکست 127 رنز بنائے۔

اتوار کو ان دونوں پاکستانی بلے بازوں نے بہت سست رفتاری سے بلے بازی کی جس پر انھیں مبصرین کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے

’سوچ سمجھ کر بات کرو اور اپنی حد میں رہو!‘

ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی چار رنز سے جیت

وہ پانچ ٹیسٹ میچ جو پاکستان جیت سکتا تھا مگر۔۔۔

’مخدوش بیٹنگ، مہیب سائے اور لامحدود جارحیت‘

حارث سہیل نے سنچری مکمل کرنے کے لیے 300 سے زیادہ گیندیں کھیلیں جبکہ بابر اعظم نے بھی 127 رنز 263 گیندیں کھیل کر بنائے۔

اس میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے اور وہی ٹیم دبئی میں بھی آمنے سامنے ہے جو پہلے ٹیسٹ میں ابوظہبی میں تھی۔

اس میچ سے قبل پاکستان کے کوچ مکی آرتھر نے امید ظاہر کی کہ چوتھی اننگز کے بھوت سے دامن چھڑا کر پاکستانی کھلاڑی دوسرے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی کا مظاہر کریں گے اور بہتر شاٹس کا انتخاب کریں گے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کوچ گیری سٹیڈ نے کہا ہے کہ ابوظہبی کی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم ان کے لیے دبئی میں زیادہ مشکلات پیدا کرے گی۔

خیال رہے کہ ابوظہبی میں پاکستان نے سب سے کم رنز سے شکست کا اپنا ریکارڈ بنایا تو نیوزی لینڈ نے سب سے کم رنز سے جیت کا اپنا ریکارڈ بہتر کیا۔ ویسے سب سے کم رنز یعنی ایک رن سے جیت کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کا ہے جو اس نے سنہ 1993 میں آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ میں قائم کیا تھا۔

پاکستان ٹیم: امام الحق، محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، بابر اعظم، اسد شفیق، سرفراز احمد (کپتان)، حسن علی، بلال آصف، محمد عباس اور یاسر شاہ

نیوزی لینڈ ٹیم: جیت راول، ٹام لیتھم، کین ولیمسن (کپتان)، راس ٹیلر، بی جے ویٹلنگ، ہنری نکلولس، کولن ڈی گرینڈھوم، ایش سوڈھی، نیل ویگنر، ٹرینٹ بولٹ اور اعجاز پٹیل


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp