ترکی:’اردوغان نے پیاز کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا‘


پاکستان میں سبزیوں خاص کر ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے پر سوشل میڈیا پر طنزیہ مواد شائع کیا جاتا ہے لیکن اس وقت ایسی صورتحال ترکی میں ہے جہاں پیاز کی قیمت میں کئی گنا اضافے پر سوشل میڈیا پر لطیفے شیئر کر رہے ہیں۔

ترکی کو افراط زر اور شرح سود میں اضافہ اور کاروبار میں مندی کے مسئلے کا سامنا تو ہے ہی لیکن اب پیاز کے بحران کی وجہ سے صدر رجب طیب اردوغان نے اس معاملے پر سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے ملک میں ذخیرہ کیے گئے پیاز کو تلاش کرنے کا حکم دیا ہے۔

2018 کے اوائل کے مقابلے میں اس وقت پیاز کی قیمت کئی گنا بڑھ چکی ہے اور زرعی ماہرین کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی متعدد وجوہات ہیں۔ ماہرین کے مطابق جہاں پیاز ذخیرہ کیا گیا وہ چھاپے مارنا مسئلے کا طویل المدتی حل نہیں ہے۔

پیاز

دوسری جانب ترکی میں عوام نے سوشل میڈیا پر’ پیاز کے بحران‘ کے حوالے سے طنزیہ پوسٹ کرنا شروع کی ہیں جس میں اب سیاست دان بھی شامل ہو گئے ہیں۔

ترکی میں حزب مخالف جماعت رپبلکن جماعت کے رہنما کمال کلغولو نے مذاق میں کہا ہے کہ’ پیاز کو رونے نہ دیں۔‘

اس بارے میں مزید پڑھیے

غذائیت کا پاور ہاؤس جڑ والی سبزیاں

لہسن، سبزی ہے یا مصالحہ؟

یہ مسئلہ تو حل ہو گیا کہ آج کیا پکے گا

https://twitter.com/kilicdarogluk/status/1067087727164825600


حکومت کا کہنا ہے کہ انسپیکٹرز نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے اور انقرہ میں ذخیرہ کیے گئے 50 ہزار ٹن پیاز برآمد ہوئے ہیں۔

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے متنبہ کیا ہے کہ’ آلو اور پیاز، سبزیاں اور پھل ذخیرہ کرنے والوں کو اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔‘

اس پر گڈ پارٹی کی رہنما مرال آکسنر نے کہا کہ’اردوغان نے پیاز کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ہے۔‘

https://twitter.com/meral_aksener/status/1067357361206190081


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سبان دلسز نے کارٹون کے ساتھ ٹویٹ کی۔

’ زبردست ایک پیاز۔۔۔۔ میں قسم سے اس کو کھا رہا ہوں اور بیچ نہیں رہا۔۔۔۔`

https://twitter.com/abanDilsiz6/status/1067024527631286272


کوزے اوندر نے ٹویٹ کی ہے کہ’ میرے پاس پیاز کی ایک بوری ہے اور مجھے ڈر لگ رہا ہے کہ وہ میرے گھر پر چھاپہ مارنے آ رہے ہیں۔‘

ٹویٹر پر لوگوں نے عالمی خبروں کو موضوع بناتے ہوئے ملک میں پیاز کے بحران پر طنزیہ ٹویٹس بھی کی ہیں جس میں @kacsaatoldu1881 نے لکھا’ چند منٹ پہلے ہی خلائی گاڑی ان سائٹ نے چھ ماہ میں 30 کروڑ میل کا سفر کر کے مریخ پر لینڈ کیا ہے لیکن چند گھنٹے پہلے ہی ایک ایک گودام پر چھاپہ مارا گیا ہے جہاں پیاز رکھے گئے تھے۔‘

https://twitter.com/kacsaatoldu1881/status/1067152130241368073



Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp