افغانستان میں فضائی حملے میں 10 بچے آٹھ خواتین ہلاک: اقوام متحدہ


afghanistan

اس حملے میں دس بچے ہلاک ہوئے ہیں

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ منگل کو امریکہ نے افغانستان میں جو فضائی حملہ کیا تھا اس میں 23 شہری ہلاک ہوئے تھے۔

صوبہ ہلمند میں یہ حملہ ایک کمپاؤنڈ میں اس وقت ہوا جب افغان اور امریکی فوجی مشترکہ آپریشن کر رہے تھے۔

اس معاملے پر امریکی فوج کے تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 10 بچے اور آٹھ خواتین شامل ہیں۔

گذشتہ برس امریکہ کی جانب سے نئی افغان پالیسی کے اعلان کے بعد سے وہاں شہری آبادیوں پر حملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیے

افغانستان میں مدرسے پر بمباری، متعدد ہلاکتیں

افغانستان کے مختلف حصوں میں حملے، 25 فوجی ہلاک

صدر ٹرمپ نے اگست 2017 میں امریکی فوجیوں کی اس طویل ترین جنگ میں تعداد بڑھانے کے عزم کا اعلان کیا تھا اور طالبان اور دولت اسلامیہ کے خلاف کارروائیاں بڑھانے کی اجازت بھی دی گئی۔

نیٹو کے افغانستان میں موجود مشن کا کہنا ہے کہ منگل کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیا جانے والا حملہ امریکی معاونت میں چلنے والی افغان سپیشل فورسز اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان ضلع گرمسر میں کیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp