مس پاکستان انزلیکہ طاہر مقابلہ حسن میں شرکت کے لئے پولینڈ پہنچ گئیں


مقابلہ حسن میں پاکستان کی نمائندگی شاذ ہی ہوتی ہے کیونکہ ایسے مقابلوں میں پاکستانی لڑکیوں کی شرکت اب بھی شجرممنوعہ قرار دیا جاتی ہے۔ تاہم پولینڈ میں ہونے والے ’مس سپر نیشنل‘ نامی مقابلہ حسن میں ایک پاکستانی لڑکی بھی شرکت کر رہی ہے۔ اس خوبصورت ماڈل کا نام انزلیکہ طاہر(Anzhelika Tahir) ہے ۔

انزلیکہ طاہر کی پرورش یوکرین میں ہوئی ہے اور وہ اس سے قبل2016ء میں فلپائن میں ہونے والے مقابلہ حسن ’مس ارتھ‘ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہے۔ پولینڈ سے گزشتہ روز اس نے پاکستانی پرچم کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جسے پاکستانیوں کی اکثریت خوب سراہ رہی ہے تاہم بعض لوگ اس پر تنقید بھی کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی اس نے اپنی کئی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر رکھی ہیں۔ ان میں سے ایک میں وہ مقابلے میں شریک بھارتی ماڈل کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ دونوں نے اپنے اپنے قومی پرچم اٹھا رکھے ہیں اور ایک ایک ہاتھ سے دل کی شکل بنا کر دنیا کو امن کا پیغام دے رہی ہیں۔

بشکریہ روزنامہ پاکستان


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).