پہلی مرتبہ ملک ریاض کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آ گئی


پاکستان کی بڑی کاروباری شخصیت اور بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض کے نواسے کی شادی کی تقریبات جاری ہیں جہاں ملک اور بیرون ملک سے اہم شخصیات شریک ہیں جبکہ آسیہ امیر کے بیٹے اور دولہے راجہ زوریز کی اپنی ہونے والی دلہن کے ہمراہ تصاویر نے بھی سوشل میڈیا پر کافی دھوم مچائی ہے۔

اس شادی کی تقریب سے ملک ریاض کے انتہائی خوبصورت اور ہلکے پھلکے انداز میں رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے اور ممکنہ طور پر یہ پہلا موقع ہے جب ان کی کوئی ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے ۔ ویڈیو میں ملک ریاض کے چہرے پر اطمینان اور خوشی صاف صاف نظر آ رہی ہے ۔

ویڈیو میں سپیکروں پر پنجابی کے مشہور ٹپے بجائے جارہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ سرخ جوڑے میں ان کی بیٹی اور دولہے کی والدہ آسیہ امیر موجود ہیں ۔احباب ملک ریاض اور ان کی بیٹی کو زوریز کی شادی پر مبارک باد اور نئے جوڑے کو نئی زندگی کے آغاز پر دعائیں دے رہے ہیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).