وزیر اعظم ہاؤس میں اسد عمر کے استعفیٰ کی گونج


چینل 24 نیوز کے مطابق ”وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر اور جہانگیر ترین نے شرکت کی، اس دوران ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، خراب معاشی حالت پر جہانگیر ترین اسد عمر پر برس پڑے، دونوں رہنماؤں میں سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے وزیر اعظم عمران خان کو مستعفی ہونے کی پیشکش کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق ادھر اسد عمر اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی آمنے سامنے آگئے، وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ معیشت کے لئے تباہ کن ہے، وزارت تجارت نے ڈالر کی قیمت میں اضافہ کی بھی مخالفت کردی ہے۔ واضح رہے دو روز پہلے ڈالر کی قیمت نے اڑان بھرتے ہوئے روپے کی قدر گرادی تھی، ڈالر 8روپے اضافے کے ساتھ 142روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ “ بشکریہ 24 نیوز۔

دوسری طرف جنگ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ نے اس کی تردید کی ہے اور بتایا ہے کہ صحت مند بحث پارٹی کلچر کا حصہ ہے۔

”ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے نہ استعفیٰ دیا ہے نہ ہی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق صحت مند بحث پارٹی کلچر کا حصہ ہے، بحث ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر خزانہ کے استعفے کی افواہ بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کے لئے اڑا رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیر خزانہ کا عبد الرزاق داؤد یا کسی اور سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا۔ “ بشکریہ جنگ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).