انسٹاگرام پر پرینکا چوپڑہ اور نک جوناس کی شادی کے چرچے: ’میری آنکھوں میں آنسو تھے اور میں ان کو روک نہیں پا رہی تھی‘


پرینکا اور نک

انڈین بالی وڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے کہا کہ جب گلوکار نک جوناس نے گذشتہ گرمیوں میں شادی کے لیے انھیں پروپوز کیا تو انھیں معلوم تھا کہ ان کی شادی میں نہ صرف ان دونوں کا ملاپ ہوگا بلکہ مختلف تہذیب و ثقافت، مذہب اور خاندانوں کا بھی اختلاط و ارتباط ہوگا۔

چھتیس سالہ پرینکا چوپڑہ نے کہا کہ ‘ہر لڑکی اپنی شادی پر شہزادی بننے کا خواب دیکھتی ہے، لیکن میرا شادی کے متعلق کوئی منصوبہ نہیں تھا کہ میں کیا بننا چاہتی ہوں۔’

پرینکا اور نک کی شادی، تقریب کی تصاویر

پرینکا چوپڑا نے نِک جوناس سے شادی کر لی

https://www.instagram.com/p/Bq9zIPDHZ1l/

پرینکا چوپڑہ اور نک جوناس کی شادی راجستھان کے شہر جودھ پور میں ہوئی۔ سنیچر کو ان کی شادی مسیحی رسم و رواج کے مطابق ہوئی اور اتوار کے دن ہندو رسم و رواج کے مطابق۔

پرینکا نے کہا کہ جب 26 سالہ گلوکار نک جوناس نے کہا کہ وہ دونوں کے مختلف پس منظر کا جشن منانے کے لیے ایک کی بجائے شادی کی دو تقاریب انڈیا میں منعقد کرنے کا بڑا منصوبہ رکھتے ہیں ‘تو میرا دل بھر آیا۔’

یکم دسمبر کو ان کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں حنا سے انھوں نے ٹیٹوز بنوائے اور اسی رات سنگیت کا پروگرام بھی منعقد ہوا۔

https://www.instagram.com/p/Bq9zP62ntiK/

پرینکا کہتی ہیں کہ جب شادی کا گاؤن پہن کر نکلی تو ‘میری آنکھوں میں آنسو تھے اور میں ان کو روک نہیں پا رہی تھی۔ میرا خیال ہے کہ میں نروس اور ڈری ہوئی تھی لیکن جوں ہی پردہ اٹھا اور میں نے ان کا چہرہ دیکھا تو سب کچھ ٹھیک ہو گیا اور میں سمجھ گئی کہ میں نے اپنی زندگی کا بہترین فیصلہ کیا ہے۔’

جبکہ نک جوناس نے بتایا کہ وہ تقریب کے دوران فرط جذبات سے مغلوب تھے اور شاید مغربی طرز کی تقاریب کے دوران زیادہ ہی مغلوب تھے۔

https://www.instagram.com/p/Bq-FKcAHyXN/

انھوں نے پیپل میگزین کو بتایا: ‘آپ اس لمحے کے بارے میں ساری زندگی سوچتے ہیں۔ ایمانداری سے کہتا ہوں کہ میں نے کبھی ایسا نہیں سوچا تھا جتنا اچھا ہوا۔ یہ بہت جذباتی تھا۔’

اس کے بعد اتوار کو ہندو رسم و رواج سے ان کی شادی ہوئی۔ پرینکا نے کہا ‘ہماری شادی مذہبی مرکب تھی اور یہ بات مجھے بہت پسند آئی۔’

پرینکا اور نک کی شادی کی دیگر تصاویر

پرینکا اور نک

شادی سے قبل جودھپور آمد کے وقت
پرینکا اور نک

جودھپور میں شادی کی تقریب کے بعد
پرینکا اور نک

دہلی میں ہونے والی تقریب کی تصاویر
پرینکا اور نک

پرینکا اور نک

پرینکا اور نک

پرینکا اور نک

۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp