یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کا 82 سالہ ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا


قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں ٹیسٹ وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کرلی، لیگ اسپنر نے یہ ہدف 33 ویں میچ میں عبور کرلیا جب کہ اس سے قبل آسٹریلوی کلیری گریمٹ نے 36 ٹیسٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کی تھی۔ واضح رہے کہ کلیری گریمٹ کا یہ ریکارڈ 82 سال سے نہیں ٹوٹ سکا تھا، اس لحاظ سے ٹاپ بولرز کی فہرست میں روی چندرن ایشون 37، ڈینس للی اور وقار یونس 38،38 میچز میں 200 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، تاہم اب یاسر شاہ نے ٹاپ پر جگہ بنا لی ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).