سعودی عرب کا خاشقجی قتل کے ملزمان ترکی کے حوالے کرنے سے انکار


عادل الجبیر

سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے مشتبہ افراد کو ترکی کے حوالے کرنے کی بات کو مسترد کر دیا ہے۔

عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ’ہم اپنے شہریوں کو حوالے نہیں کرتے۔‘

ابھی ایک ہفتہ قبل ہی ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے مشتبہ افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا جبکہ بدھ کو ترک عدالت نے گرفتاری ورانٹ جاری کیے تھے۔

جمال خاشقجی کے قتل اور سعودی ولی عہد کے بارے میں مزید پڑھیے

’سعودی ولی عہد کو پڑھانے کا میرا عجیب تجربہ‘

’محمد بن سلمان کو ہٹانے کا مطالبہ ایک سرخ لکیر ہے‘

خاشقجی قتل: سعودی ولی عہد کے مبینہ کردار کی تحقیقات کا مطالبہ

خاشقجی کے قتل کی آڈیو ٹیپ نہیں سنوں گا: ٹرمپ

جمال خاشقجی

جمال خاشقجی کو اکتوبر 2018 میں استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں قتل کیا گیا تھا

سعودی عرب نے جمال خاشقجی کے قتل میں 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ ترکی کی جانب سے جن افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں ان میں سابق سعودی انٹیلیجنس چیف احمد الاسیری اور سابق شاہی مشیر سعود القحطانی بھی شامل ہیں۔

جمال خاشقجی کا قتل: مبینہ سعودی ’ہٹ سکواڈ‘ میں کون کون شامل تھا؟

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ترکی کی جانب سے معلومات کے تبادلے کے طریقہ کار پر شدید تنقید کی ہے۔

خاشقجی قتل

ترک صدر کا کہنا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کو قتل کرنے کا حکم سعودی حکومت کے اعلیٰ افراد کی جانب سے آیا

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ان کے حوالے سے لکھا: ’ترک انتظامیہ معلومات کا تبادلہ اتنی جلدی نہیں کر سکی جتنی ہم ان سے امید کر رہے تھے۔‘

’ہم نے ترکی میں اپنے دوستوں سے کہا کہ وہ ہمیں شواہد مہیا کریں جو ہم عدالت میں استمعال کر سکیں۔ ہمیں یہ معلومات اس طرح سے حاصل نہیں ہوئیں جس طرح سے ہونی چاہیے تھی۔‘

دوسری جانب ترک صدر کا کہنا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کو قتل کرنے کا حکم سعودی حکومت کے اعلیٰ افراد کی جانب سے آیا لیکن انھوں نے اس بات پر بھی اصرار کیا کہ وہ سعودی شاہی خاندان کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp