ایشا امبانی کی شادی میں امیتابھ بچن اور عامر خان نے کھانا کیوں تقسیم کیا؟


مکیش امبانی کی بیٹی ایشا اور اجے پیرامل کے بیٹے آنند کی شادی کو کئی دن گزر گئے ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر اس شادی کے بارے کا چرچا دھیما پڑنے کا نام نہیں لے رہا۔

اس دوران جو تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی گئی ہیں ان میں سب سے زیادہ وائرل وہ وڈیوز ہوئی ہیں جن میں سلمان، شاہ رخ، عامر خان اور امیتابھ بچن جیسے بڑے ستارے نظر آئے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو میں امیتابھ بچن اور عامر خان ایشا کی شادی میں کھانا تقسیم کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اس شادی کے بارے میں مزید

کیا یہ انڈیا کی تاریخ کی سب سے مہنگی شادی ہے؟

سوشل میڈیا پر لوگ یہ ویڈیو شیئر کر کے پوچھ رہے ہیں کہ امیتابھ اور عامر خان آخر ایشا کی شادی میں لوگوں کو کھانا کیوں دے رہے ہیں؟

https://youtu.be/d2Dx5_64Oag

امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک نے اس سوال کا جواب اب دے دیا ہے اور ایک رسم کا نام بتایا ہے۔

عامر اور امیتابھ کے کھانا تقسیم کرنے پر لوگوں کی چٹکیاں

نول کانت سنہا نے لکھا: ‘بڑا آدمی وہ ہے جسکے یہاں امیتابھ اور عامر خان کھانا تقسیم کریں۔

انجو مٹ لکھتے ہیں: ‘اگر امبانی کہتے تو سب برتن بھی صاف کر کے دیتے۔’

سیما چوہان لکھتی ہیں: ‘سمجھ نہیں آ رہا کہ امبانی کے گھر میں بیٹی کی شادی ہوئی ہے یا آئیفا ایوارڈز کی تقریب؟’

ابھیشک نے کیا کہا؟

ابھیشک نے ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے ایک صارف کے سوال کے جواب میں کہا: ‘یہ ایک روایت ہے جسے سجن گوٹ کہا جتا ہے۔ دلھن کا خاندان دولھا کے خاندان کو کھانا کھلاتا ہے۔’

تاہم لوگ پھر بھی مطمئن نہیں ہوئے۔ خالد نے ابھیشک کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا:

‘امیتابھ کب سے امبانی خاندان کا حصہ بن گئے ہیں؟ واقعی روپیہ طاقت رکھتا ہے۔ اب یہ نہ کہنا کہ تم بھی امبانی خاندان کا حصہ ہو۔

ابھیشک اور ایشوریہ

ابھیشک اور ایشوریہ شادی میں

سجن گوٹ کی رسم ہے کیا؟

سجن گوٹ راجستھان کے مارواڑی برادری کی ایک رسم ہے۔

اس رسم میں دلھن کے گھر والے دولھے اور باراتیوں کو بٹھا کر کھانا کھلاتے ہیں اور ان کی عزت خاطر کرتے ہیں۔

روایت کے مطابق پہلے دولھا اور پھر باراتی کھانا کھاتے ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا امبانی ماوراڑی ہیں؟ جواب ہے، نہیں۔

ایشا کے دادا دھیربھائی امبانی گجرات کے علاقے جوناگڑھ کے چوواڑ گاؤں میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا تعلق گجراتی بنیا برادری سے ہے۔

البتہ ایشا کے سسرالیوں کا تعلق مارواڑیوں سے ہے۔

تاہم جیسا کہ امیتابھ بچن کی تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ امیتابھ ایشا کی شادی پر امبانی خاندان میں شامل ہوئے۔

بچن خاندان اور امبانی خاندان کے درمیان کوئی رشتہ نہیں ہے۔ تاہم دوستی ضرور ہے جس کا مظاہرہ پہلے بھی کئی موقعوں پر ہوتا رہا ہے۔

ایک ویڈیو میں امیتابھ اس شادی میں ہونے والے رسم و رواج پر بات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32288 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp