ایک چینی لڑکی نے عامر کو کیسے چونکایا


عامر خان

لڑکی نے عامر خان کی فلم سیکریٹ سپر سٹار کا گانا گایا

چین میں شنجیانگ کی ایک لڑکی کا ہندی گانا گانے کا ویڈیو چینی سوشل میڈیا ‘ویبو’ پر وائرل ہو رہا ہے۔

ویڈیو میں وہ لڑکی عامر خان کی فلم سیکریٹ سپر سٹار کا گانا ‘میں نچدی پھراں’ گاتے ہوئے نظر آ رہی ہے۔

‘عامر خان کو فلم بیچنے کا ہنر آتا ہے’

’عامر خان موٹو پتلو کے لیے فٹ ہیں‘

چینی لڑکی یہ گانا عمر خان کی موجودگی میں گا رہی ہے۔ عامر خان آجکل اپنی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کے پروموشن کے سلسلے میں چین میں ہیں

حاضرین میں بیٹھی اس لڑکی کا گانا سننے کے بعد عامر نے اس کے گانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ گانا بہت مشکل ہے آپ نے بہت اچھا گایا’۔

اس کے بعد اس لڑکی نے شنجیانگ ثقافت کی پہچان کہی جانے والی لاوپی عامر خان کو تحفے میں پیش کی۔یہ ویڈیو اٹھارہ دسمبر کو شوٹ کیا گیا تھا اور اسے اب تک اسے ستر ہزار لوگوں نے دیکھا اور پندرہ سو لوگوں نے اسے شیئر کیا۔

چین میں ٹھگز آف ہندوستان 28 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ عامر اس فلم کے پروموشن کے لیے دس دِنوں تک روڈ شو کریں گے۔

عامر نے آن لائن پلیٹ فارم جِیہو پر چینی مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چینی لوگوں نے انہیں جو پیار دیا اس نے انکا دل چھو لیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32505 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp