کرسمس پر ملنے والا ’ناپسندیدہ‘ تحفوں سے نمٹنے کے چھ گُر


A pile of Christmas gift boxes

ایسا ہم سب کے ساتھ ہوتا ہے، آپ مسکراتے ہیں، کھلے دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور دل ہی دل میں یہ سوچ کر پریشان ہو رہے ہوتے ہیں کہ آپ اس دو میٹر لمبے، دس ٹانگوں والے جامنی اور سبز رنگ کے آکٹوپس کھلونے کا کیا کریں گے۔۔۔

کیا آپ کو بھی ایسا تحفہ ملا ہے جو آپ کو نہیں چاہیے؟

آپ ناشکرے ہیں نہ ہی آپ بگڑے ہوئے ہیں بلکہ آپ کے پاس پہلے سے پڑھی ہوئی کتاب، ناپسندیدہ ڈیزائن کی سویٹر یا ہاتھوں پر لگائی جانے والی کریم کے انبار کے لیے جگہ نہیں ہو۔

اگر آپ کے پاس ایسے تحائف ہیں جو آپ کو نہیں چاہیے تو یہ گائیڈ آپ کے کام آ سکتی ہے:

A smiling young woman doing her Christmas shopping, bags in hand, looks at a shop window display

1۔ تحفے کو عطیہ کر دیں

خیراتی کام کرنے والی دکانیں معیاری تحائف بخوشی قبول کرتی ہیں اور اگر وہ نئے ہوں تو وہ ان کی اچھی قیمت بھی مل جاتی ہے۔

کچھ دکانیں آپ کی عطیہ کی گئی چیزوں کو ریکارڈ میں درج کر لیتی ہیں اور چند ہفتوں بعد چیز کے عِوض ملنے والی رقم کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے آپ کو خط بھیجتی ہیں۔

اس طرح آپ کار خیر میں تعاون کرتے ہیں اور آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کا تحفہ کسی ایسے شخص تک پہنچ گیا جس کی اسے واقعی ضرورت تھی۔

Woman packing nail polish into a pretty gift-box, shaped like a glittery Christmas Tree

2۔ کسی اور کی نذر کر دیں

پہلے کسی کو غیر مطلوب تحفے دینا معیوب بات سمجھی جاتی تھی لیکن اب یہ اس صورت میں کچھ حد تک قابلِ قبول ہے جب آپ کے ذہن میں یہ خیال ہو کہ اسے آپ کو کسے دینا ہے۔

‘ری گفٹنگ’ یا وہی تحفہ کسی اور کو دینے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ آپ اپنے ناپسندیدہ خراب تحائف دوسروں کے سر ڈال دیں بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس پہلے سے وہی چیز یا پھر جو آپ کے لیے موزوں نہیں ہے اسے کسی ایسے شخص کو دینا ہے جو واقعی اس کی قدر کر سکے۔

آپ کو فوراً ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ آپ اضافی تحائف کا ایک ڈبہ رکھیں اور آپ دیکھیں گے کہ بوقت ضرورت آپ کے پاس کسی کو دینے کے لیے کوئی تحفہ ہو گا۔

Cute teddy bear with colorful scarf sitting on blue wooden background

3۔ کسی اجنبی کو دے دیں

آپ ہمیشہ اپنے تحائف کو بس مفت دینے پر غور کریں۔

بعض جگہ ’پری لووڈ‘ اور ’فری سائیکل‘ جیسی ویب سائیٹس ہیں جو آپ کے تحائف کا اشتہار کرتی ہیں کہ کسی کو اگر وہ چیز چاہیے تو وہ فلاں جگہ سے آ کر لے جائيں۔

اور اگر آپ کو لگتا ہے کہ اس میں کافی محنت درکار ہے تو کسی خوشگوار دن اپنے گھر کے سامنے ان تحائف کو ‘اچھے گھر کے لیے مفت دستیاب’ کا سائن بورڈ لگا کر انھیں رکھ دیں۔

Santa Claus riding a longboard

4۔ دکان پر واپس کر دیں

اگر آپ کے پاس تحفے کی رسید موجود ہے تو یہ غیر مطلوبہ تحفے سے چھٹکارا حاصل کرنے کا آسان طریقہ ہے۔

لیکن اگر آپ کے پاس رسید موجود نہیں ہے تو بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کچھ دکانیں بغیر رسید کے اصلی حالت میں موجود چیزوں کو دوسری چیزوں کے بدلنے کو تیار ہوتی ہیں۔

واپس لوٹانے کے منصوبوں کو ترک کرنے کی بجائے آپ کو ہوشیاری سے صرف یہ پتہ لگانے کی ضرورت ہے کہ تحفہ کہاں سے خریدا گیا تھا۔ امید کہ قسمت آپ پر مہربان ہو!

eBay App on an iPhone screen

اسے فروخت کر دیں

خواہ انٹرنیٹ پر اضافی باتھ سالٹس کی منڈی موجود نہیں ہے لیکن کرسمس پر موصول ہونے والے بہت سے تحائف بطور نئے سامان کے بیچے جا سکتے ہیں۔

تحفوں کو آن لائن بیچنے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کہاں رہتے ہیں. ہو سکتا ہے کہ آپ کو ای بے، گم ٹری یا کریگ لسٹ جیسی ویب سائیٹس تک رسائی حاصل ہو۔ ان سائٹس پر اپنے تحفے کو نیلام کرتے وقت بس اس بات کا دھیان رکھیے گا کہ جس شخص نے آپ تحفہ دیا ہے اسے کو آپ کی نیلامی کے متعلق علم نہ ہو۔

اگر آپ انٹرنیٹ سے دور رہنا چاہتے ہیں اور اپنے تحفے کی تصویر کشی، اشتہار لکھنے اور پیک کر کے بھیجنے کے جھنجھٹ میں نہیں پڑنا چاہتے توکچھ اور تحائف اکٹھا کر لیں اور اسے سیکنڈ ہینڈ بازار یا اتوار بازار میں آدھے دن میں بیچ دیں۔

Happy woman standing next to a window and a Christmas tree, excited before opening her gift

6۔ کسی اور کے تحفے سے تبدیل کر لیں

کیا آپ کے ذہن میں کرسمس کے دن خاندان کے کسی فرد کے ساتھ اپنا تحفہ تبدیل کرنے کی بات گزری ہے؟

اگر نہیں، تو چند دوستوں کے ساتھ مل کر نئے سال کی پارٹی میں تحفے تبدیل کرنے کی ایک پارٹی کا منصوبہ بنائیں۔

نہ صرف یہ دوستوں کو ملنے کا ایک اچھا بہانہ ہوگا بلکہ ہو سکتا ہے کہ جس چیز سے آپ نجات حاصل کرنا چاہ رہے ہوں آپ کے دوست کو اسی چیز کی ضرورت ہو۔

Shot of a closet, with clothes hanging on the rail and boxes piled up high on the shelves

7۔ الماری میں پیچھے رکھ دیں

کچھ لوگوں کو دوستوں یا خاندان والوں کی طرف سے خلوص سے دیئے گئے تحفوں کو بیچنا، کسی اور کو دینا یا عطیہ کرنا اچھا نہیں لگتا۔

آپ اسے آزمودہ طریقے کے تحت الماری کے کسی کونے میں پیک کر کے رکھ دیں۔

کیا پتا کب آپ کو کوئی ایسا شخص مل جائے جسے اس چیز کی ضرورت ہو اور آپ یہ اسے دینے سے قبل آپ کے دل سے یہ آواز نکلے ‘داشتہ آید بکار’۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp