نیو یارک میں خلائی مخلوق کی آمد کا ڈراپ سین


نیو یارک

امریکہ کے سب سے بڑے شہر نیو یارک کے رہنے والوں کے بارے میں مشہور ہے کہ انھیں کوئی بھی حیران نہیں کر سکتی۔ لیکن جمعرات کی شب نیو یارکرز نے ایک ایسا نظارہ دیکھا جس سے پورا شہر دنگ رہ گیا۔

امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے ان الفاظ میں وہ منظر بیان کیا: ’ایک دھماکے کی آواز سنائی دی، پھر ایک دھیمی آواز سنائی دی۔ بتیاں جھلملانے لگیں، دھوئیں کے بادل آسمان پر چھا گئے اور پھر آسمان کا رنگ فیروزی پڑ گیا۔‘

رات کے وقت پیش آنے والے اس حیران کن واقعے نے شہر بھر کے لوگوں کو شش و پنج میں ڈال دیا، اور کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر یہ خیال ظاہر کیا کہ شاید کوئی خلائی مخلوق آخرکار زمین پر اتر آئی ہے۔


کچھ صارفین کا خیال تھا کہ اس پراسرار روشنی کے پیچھے کوئی آسیبی قوّت بھی ہوسکتی ہے۔

https://twitter.com/Diane_7A/status/1078479993355800576


https://twitter.com/HerbMarselas/status/1078496546470031360


لوگوں نے اسے ایک مذہبی رنگ بھی دیا اور خیال ظاہر کیا کہ یہ حضرت عیسیٰ کی آمد کا عندیہ بھی ہوسکتا ہے۔

https://twitter.com/Willi_Mae/status/1078474964167208961


البتہ نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ نے جلد ہی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے لوگوں کو حقیقت سے آگاہ کر دیا: دراصل یہ روشنی ایسٹوریا کے علاقے میں واقع کان ایڈیسن بجلی گھر میں جنریٹر کے دھماکے کے بعد خارج ہوئی۔

بجلی گھر کی انتظامیہ نے بھی صورتِ حال پر مزید روشنی ڈالی۔



Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32473 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp