ایف آئی اے نے سپریم کورٹ سے اصغر خان کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش کردی


ایئر فورس کے سابق سربراہ اصغر خان نے 1990 ء کی انتخابی مہم میں ساستدانوں کی جانب سے پیسے لیے جانے کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا—۔ فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے سپریم کورٹ سے اصغر خان کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش کردی۔

سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی رپورٹ میں ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ 25 سال پرانا ہے اور جن سیاستدانوں نے رقوم لیں، وہ اس سے انکاری ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق اہم گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے جبکہ بینکوں سے ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ بھی نہیں ملا۔

ایف آئی نے اپنے جواب میں کہا کہ کیس میں اتنے شواہد نہیں کہ کارروائی ہوسکے، لہذا اسے بند کردینا چاہیے۔
واضح رہے کہ اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت پیر ( 31 دسمبر) کو سپریم کورٹ میں ہوگی۔
بشکریہ جیو۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).