امریکہ میں سائبر حملے سے اخبارات متاثر


امریکہ میں شائع ہونے والے متعدد مقتدر ترین اخبارت کی ہفتے کو اشاعت ‘سائبر حملے’ کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئیں ہیں۔

ٹربیون پبلشنگ گروپ سے تعلق رکھنے والے کئی بڑے بڑے اخبارات کی تقسیم جن میں دی لاس اینجلس ٹائمز، شکاگو ٹربیون اور بالٹی مور سن شامل ہیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیے

’سائبر حملے کا توڑ صرف ایک فائل‘

’شمالی کوریا عالمی سائبر حملے کا ذمہ دار ہے‘

کمپنی کے مطابق انھیں اس مسئلہ کا جمعہ کو علم ہو گیا تھا اور اس سے وہ اخبارت متاثر ہویے جو ایک ہی پرنٹنگ پلانٹ سے شائع ہوتے ہیں۔

لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق یہ سائبر حملہ ملک کے اندر نہیں بلکہ باہر سے کیا گیاتھا۔

نیو یارک ٹائمز اور وال سٹریٹ جنرل کے امریکہ کے مغربی حصے کے شمارے بھی اس واقع میں متاثر ہوئے کیونکہ یہ بھی اشاعات کے لیے وہی پرنٹنگ پلانٹ استعمال کرتے ہیں۔

لاس اینجلس ٹائمز پر ہونے والے حملے کی تفصیلات سے واقف ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملہ کرنے کا مقصد معلومات چرانا نہیں تھا بلکہ اشاعات کے نظام میں خلل ڈالنا تھا۔

ٹربیون پبلشنگ کی ترجمان مارسیا کولیس نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ وائرس نے اس نظام کو نشانہ بنایا جو اخبارات کی اشاعت سے متعلق ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس کا اثر ہر حصہ پر پڑا ہے لیکن انھوں نے اس بارے میں مزید تفصیل فراہم نہیں کئیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp