لائن کنگ یا سٹار وارز: 2019 میں آپ کو کونسی فلمیں دیکھنی چاہییں؟
ہماری رائے میں سنہ 2019 میں یہ وہ فلمیں ہیں جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنیں گی!
کیپٹن مارول
خلائی مخلوقیں! ایکشن! پہیلیاں! مارول کے تازہ ترین سپر ہیور کردار کیرل ڈنورز جو خود میں کپیٹن مارول کی خصوصیات دریافت کریں گی، اداکارہ بری لارسنز پیش کرنے والی ہیں۔ 1990 کی دہائی میں سیٹ کی گئی ڈنورز کی کہانی ان کی اپنی شناخت کی کھوج کی داستان ہے اور ساتھ ہی ساتھ وہ زمین پر خلائی مخلوقوں کے حملے سے انسانیت کو بچائیں گی بھی۔
اگر وہ یہ سب نہیں کر سکتیں تو اور کون کر سکتا ہے؟ اس کہانی میں ڈنورز کی پرورش کریز قبیلے میں ہوئی وہ کہ ایک باوقار جنگجوؤں کا قبیلہ ہے۔ فلم کے ٹریلر میں جوڈ لا نظر آتے ہیں مگر ان پر اپنے کردار کے بارے میں میڈئا سے بات کرنے پر پابندی ہے جبکہ سیمیول ایل جیکسن ایونجرز کے اہم کردار نک فیوری میں واپس نظر آئیں گے۔ مارول یونیورس کی ہی فلم ایونجرز اینڈ گیم کو شاید آئندہ سال زیادہ توجہ ملے مگر کیپٹن مارول اس سلسلے کی زیادہ دلچسپ فلم ہوگی۔
ونس اپون اے ٹائم اِن ہالی وڈ
کوئنٹن ٹیرنٹینو کی فلمیں عموماً کافی تہلکہ مچاتی ہیں۔ اور اس والی فلم میں تو سٹار پاور کا دوہرا پنچ بھی ہے۔ لیونارڈو ڈی کیپریو ایک اپنے عروج کو ماضی میں چھوڑ جانے والے فلمی ستارے کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کے سٹنٹ ڈبل بریڈ پٹ ہیں! یہ کہانی 1969 کی کہانی ہے اور مینسن قتل سے قبل سیٹ کی گئی ہے۔
مینسن کی مقتولہ شیرن ٹیٹ کے کردار میں مارگٹ رابی ہوں گی جبکہ الپاچینو ڈیکیپریو کے ایجنٹ کا کردار پیش کریں گے۔ اتنے سارے ستارے سستے میں فلمیں نہیں کرتے: اطلاعات کے مطابق اس فلم کی لاگت 95 ملین ڈالر ہے۔ اور کوئنٹن ٹیرنٹینو جب ہدایتکار ہوں تو ظاہر ہے ون اپون آ ٹائم اِن ہالی وڈ سے بہت ساری امیدیں ہیں۔
عس
جارڈن پیئل کی شاندار فلم گٹ آؤٹ جس نے شرارتی، مزاحیہ انداز میں ڈراؤنی فلم بنائی گئی، ایک بہت بڑی ہٹ تھی۔ اور اس فلم کے بعد وہ آج کے دور کے ایک بہترین ہدایتکار اور فلم نگار ثابت ہوگئے۔ ان کی نئی فلم کو ’ایک نیا خوفناک خواب‘ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس فلم کی کہانی کے بارے میں لوگ اس قدر خاموش ہیں کہ آپ کو شاید لگے کہ وہ ایک مارول فلم ہے۔
موجودہ اطلاعات کے مطابق اس میں دو جوڑے ہیں، ایک سیاہ فام اور ایک سفید فام۔ اس فلم کے ستاروں میں لوپیتا یونگ، ونسٹن ڈیوک، اور الزابتھ ماس ہیں۔
لائن کنگ
ڈزنی نے اپنی ایک مقبول ترین پسندیدہ فلم کا انتہائی جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے ریمیک بنایا ہے اور جس میں انتہائی اصل لگنے والے کمپیوٹر امیجز ہیں۔ جیمز ارل جونز ایک مرتبہ پھر مصطفیٰ کی آواز دے رہے ہیں اور بظاہر 1994 والی فلم کے وہ واحد اداکار ہیں جنھیں تبدیل نہیں کیا گیا۔ بڑی عمر کے سمبا کی آواز ڈونلڈ گلور دے رہے ہیں اور ان کی محبت نالا کی آواز بیونسے پیش کریں گی۔
فلم کے ویلن سکار کے پیچھے شووٹل جیوفور ہوں گے۔ مزاحیہ کرداروں میں پومبا اور تیمون کی آوازیں سیتھ روگن اور بیلی آئیخنر دے رہے ہیں جبکہ فلم کا میوزک ایٹلن جان کی پیشکش ہوگا۔
ڈاؤن ٹن اے بی
پہلے سے ہی تیار تماشائی ہوں تو ایسے ہوں! اس فلم یں کرالی فیملی اور ان کے تمام ملازم واپس آ رہے ہیں (ان کرداروں کے علاوہ جن کی کہانی میں موت ہوگئی ہے)! اور معاف کیجیے گا، بھوت کا کردار بھی نہیں ہے۔ مگر ہیو بونول، الزابتھ مگورن، میشل ڈوکری، جم کاٹر اور میگی سمتھ سمیت سب اپنے مزے دار کردار اور ان کی شاندار شخصیات لے کر آ رہے ہیں۔ یہ کہانی 1927 کے آس پاس شروع ہوتی ہے، جب یہ سیریز ختم ہوچکی تھی اور سب کچھ ہنسی خوشی مکمل ہو چکا تھا۔
فلم نگار جولیئن فیلوز نے کوئی تو تباہ کن واقعات لکھے ہوں گے۔ اس فلم میں ایک نیا کردار میں متعارف کروایا گیا ہے امیلڈا سٹاؤٹن کا جو کہ لارڈ گرینتھم کی کزن ہیں۔
ایڈ آسٹرا
بریڈ پٹ اس سائی فائی اڈونچر فلم میں خلا کا رخ کر رہے ہیں۔ ہدایتکار جیمز گرے کی فلم لاسٹ سٹی آف زی 2016 کی بہترین فلموں میں سے ایک تھی۔ بریڈ پٹ کا کردار اپنے والد (ٹامی لی جونز) کی تلاش میں ہے جو دو دہائیوں قبل سیارے نیپٹیون کی جانب ایک مشن میں لاپتہ ہوگئے تھے۔ ظاہر ہے ’اے رنکل ان ٹائم‘ کی کہانی جس کا محور بھی خلا میں لاپتہ ہوئے باپ پر تھا، بالکل ایک اتفاق ہے۔
جیمز گرے نے ایڈ آسٹرا کا موازنہ جوسف کانریڈ کی ’ہارٹ آف ڈارکنس‘ سے کیا ہے اسی لیے ہم توقع کر سکتے ہیں کہ کہانی میں خاندان کا ایک شخص ذرا پاگل سا ہوجائے گا اور ہدایتکار گرے کے ہاتھوں میں ہم کہیں اور ہی نکل جائیں گے!
راکٹ مین
سکرین پر نہ ہوتے ہوئے بھی ایلٹن جان کا فلموں کے حوالے سے یہ ایک بڑا سال ہے۔ اس منظور شدہ آبپیتی (جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ایک حقیقی فینٹسی ہے) ٹیرن ایگرٹن ایلٹن جان کے بڑا ستارہ بننے سے پہلے کے سالوں کی کہانی دیکھائیں گے۔ اس میں چمکتی جیکٹیں، بڑی بڑی عینکیں، اور منشیات سے ان کی لڑائی کے دنوں کی یاد ہوں گی۔
ہدایتکار ڈیکسٹر فلیچر وہ فلم ساز ہیں جنھوں نے فریڈئ مرکری کی کہانی پر مبنی بوہیمیئن ریپسڈی کی کمان اس وقت سنبھال لی تھی جب ہدایتکار برائن سنگر فلم چھوڑ گئے تھے۔
دی ومن ان دی ونڈو
اے جے فن کے مقبول ناول کو ہچکاک سے تشبیہ دی گئی تھی، کہ یہ ایک ایسا تھرلر ہے جو سکرین کے لیے تیار ہے۔ اور اب وہ سکرین پر آ رہا ہے۔ آسکر جیتنے والوں اور اس کے لیے نامزد ہونے والے ستاروں سے لیس! ایمی ایڈمز ایک ماہرِ نفسیات ہیں جو اپنے ہمسایوں کی جاسوسی کرتی ہیں اور پھر انھیں دنیا کی اس بات کا یقین دلانا ہوتا ہے کہ ان کے سامنے والے گھر میں ایک جرم پیش آیا ہے اور یہ ان کے صرف ذہن کی تخلیق نہیں ہے۔
جولیئن موور اور گیری اولڈمین فلم کے ستارے ہیں۔۔۔ اور برائن ٹائری بطور ایک تفتیشکار معاون کردار میں ہیں۔ ہدایتکار جو رائس اپنے پیرئڈ پیسز کے لیے مانے جاتے ہیں جیسے کہ ڈارکسٹ آور اور اٹونمنٹ مگر وہ 2011 کی فلم ہینا کے بھی ہدایتکار رہے جو کہ جتنی کمال فلم تھی شاید اتنی نہیں چل سکی۔
سٹار وارز: ایپیسوڈ نائن
یہ فلمیں ختم نہیں ہوں گی! ایک اور سٹار وارز فلم! یہ والی فلم دی فورس اویکنز اور دی لاسٹ جیڈائی کے بعد ان فلموں کی اگلی قسطوں کی تیسری کڑی ہے۔ ان فلموں کے سلسلے میں نئی سوچ تو شاید نہ ملے مگر نوجوان کاسٹ کے جذبے پر یہ سلسلے کامیاب رہا ہے۔ ڈیزی ریڈلی ہیروئن ہیں اور شاید اپنے دادے ڈارتھ ریڈر کے بعد بہترین کردار کیلو رن کے کردار میں ایڈم ڈائیور ہیں۔
پرانی فلموں کی اضافی فوٹیج میں کیری فشر (جو بطور لیئہ) اب مزاحمتکاروں کی جنرل ہیں۔ دی فورس اویکنز کے ہدایتکار جے جے ابراہیمز اس فلم کے بھی ڈائریکٹر ہیں۔
لاسٹ کرسمس
کبھی کبھی صرف دو لفظ ہی ایک فلم کو چار چاند لگا دیتے ہیں۔۔۔ ایما تھامسن! وہ اس رومانوی فلم کی سٹار اور شریک مصنف ہیں جو کہ جارج مائیکل کے گانے لاسٹ کرسمس پر مبنی ہے اور ان کا اور میوزک بھی اس میں شامل ہے۔ کیٹ کے کردار میں امیلہ کلارک ہیں جو کہ گیم آف تھرونز سے بہت دور آ چکی ہیں اور اس فلم میں وہ ایک کرسمس شاپ میں کام کرتی ہیں اور ایک ایلف کے کپڑوں میں ملبوس رہتی ہیں۔
- صدام حسین کے ’سکڈ میزائلوں‘ سے ایرانی ڈرونز تک: اسرائیل پر عراق اور ایران کے براہ راست حملے ایک دوسرے سے کتنے مختلف ہیں؟ - 17/04/2024
- پنجاب میں 16 روپے کی روٹی: نئے نرخ کس بنیاد پر مقرر ہوئے اور اس فیصلے پر عملدرآمد کروانا کتنا مشکل ہو گا؟ - 17/04/2024
- اسرائیل پر حملے سے ایران کو فائدہ ہوا یا نتن یاہو کو؟ - 17/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).