قادر خان بتاتے ہیں کہ ان کا تعلق کابل سے تھا یا پشین سے؟


بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار قادر خان 81 برس کی عمر میں کینیڈا میں انتقال کر گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق قادرخان گزشتہ کئی برس سے اپنے بیٹے کے ساتھ کینیڈا میں رہائش پزیر تھے، شدید علالت کے باعث انہوں نے گزشتہ کئی دنوں سے بات چیت بھی بند کردی تھی۔ قادر خان کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا تھا جس کے باعث وہ کینیڈا کے اسپتال میں زیرعلاج تھے اورانہیں وینٹی لیٹرپررکھا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ مرحوم قادر خان نے اپنے 43 سالہ بالی ووڈ کیریئر میں 300 فلموں میں کام کیا اور 250 فلموں میں مکالمے لکھے۔ انہوں نے مزاحیہ اداکاری کے ساتھ منفی کردار بھی بخوبی نبھائے ہیں

چند سال قبل معروف بالی ووڈ اداکار قادرخان سے افغان میڈیا نے پشتوزبان میں انٹرویو کیا جس میں انہوں نے اپنے بارے میں وہ سب کچھ بتا یا جس سے کروڑوں لوگ بے خبر تھے۔
اینکر۔ آپ کا تعلق افغانستان سے ہے، ہندوستان کیسے آئے؟

قادر خان۔ مجھ سے پہلے تین بھائی پیدا ہوئے، پہلا بھائی حبیب الرحمان جب آٹھ سال کی عمر کو پہنچا تو وہ فوت ہوئے، اس کے بعد دوسرا بھائی فضل الرحمان پید ا ہوا لیکن وہ بھی کچھ عرصے بعد چل بسے، تیسر ا بھائی حبیب الرحمان بھی کم عمر ی میں وفات پا گیا، تیسرے بھائی کی موت کے بعد میرا والدہ نے کہا کہ میرے بچوں کو یہاں کی ہوا نہیں لگتی لہذا یہاں سے ہجرت کرتے ہیں اور ممبئی آئے،

اینکر۔ والد اور والدہ کے بارے میں بتائیں
قادر خان۔ میر ے والد کا تعلق افغانستان کے شہر کابل سے تھا جبکہ والدہ بلوچستان کے شہر پشین کی تھیں، ہمار ا تعلق پشتون قبیلے کاکڑ سے ہے، بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم پشتون قبیلہ ”ترین“ سے تعلق رکھتے ہیں لیکن میں اس سے اتفاق نہیں کرتا۔

اینکر۔ ممبئی شہر میں آپ کہاں رہائش پزیر تھے او ر تعلیمی قابلیت کتنی ہے؟
قادر خان۔ ہم جب افغانستان سے ممبئی پہنچے تو یہاں کے پسماندہ ترین علاقے میں رہنے لگے جہاں میں نے اپنی تعلیم سول انجینئرنگ بھی پوری کی، میں پہلے سکول میں ٹیچر بھی رہا ہوں
اینکر۔ آ پ فلمی انڈسٹری کی طرف کیسے آئے؟
قادر خان۔ مجھے بچپن سے فلموں میں اداکاری روپے کمانے کا بہت شوق تھا لیکن یہ امید کسی کو بھی نہ تھی کہ ہم روپے والے بنیں گے، پہلے میں سٹیج ڈرامے لکھتا تھا، ڈرامے میں اداکاری اور ڈائریکشن بھی خود کرتا تھا
میرے ڈرامے ”لوکل ٹرین“ کو پہلا انعام ملا، ڈارمہ دیکھنے والے ججز بھی فلم لائن سے تعلق رکھتے تھے اور ان میں سے ایک جج نے مجھے کہا میں فلم جوانی دیوانی بنار ہاہوں اور مجھے میں اس کام کی پیشکش کی، میں نے اس ڈرامے کے ڈائیلاگ لکھے جس کا مجھے 1500 روپے معاوضہ ملا، اس سے پہلے میر ی تنخواہ چند سو روپے تھی

اینکر۔ کتنی فلموں میں کام کیا؟
قادر خان۔ میں نے تین سو فلموں میں ڈائیلاگ لکھے اور 450 فلموں میں اداکاری کی، جو کل ملا کرآٹھ سوفلمیں بنتی ہیں
جب ان سے دیگر بھارتی پشتون اداکاروں کے بارے میں پوچھا گیا تو قادر خان نے کہا کہ پہلے زمانے میں فلم انڈسٹری میں بہت پشتون ہوتے تھے، سلمان خان کے والد کو پشتونہیں آتی تھی لیکن ان کے چچا پشتو بولتے تھے۔

اپنے آبائی وطن کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں قادر خان نے کہا کہ میرادل آج بھی افغانستان کے ساتھ دھڑکتا ہے اور چاہتا ہوں کہ ایک بار اپنے آبائی وطن جاسکوں اور میں اپنی قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں
قادر خان نے پشتونوں کی تعلیم کے بارے میں کہا کہ ہم پشتون تعلیمی لحاظ سے بہت پیچھے ہیں، پشتون قوم بہادر ہونے کے ساتھ ساتھ با صلاحیت بھی ہے، ہماری نوجوان نسل تعلیم پرخصوصی توجہ دے تعلیم ہی کے ذریعے ہم ترقی کی منازل طے کر سکتی ہے اور ہر پیشے میں اپنا نام بناسکتی ہے

قادرخان نے پشتون قوم کے کو پیغام میں کہا پشتون افغان بھائی بھائی ہیں کوئی کسی کا دشمن نہیں ایک دوسرے کا خون مت بہاؤ اپنے وطن سے محبت کرو ایک دوسرے سے محبت کرو، اگر ہم پیار اورمحبت کے جذبے سے کھیلیں تو ہمارا ملک دنیا کا خوشحال یافتہ ملک بن سکتا ہے، قادر خان نے ایک فارسی شعر کا حوالہ دیتے ہو ئے کہا کہ دنیا میں اگر کہیں جنت ہے تو وہ یہی وطن ہے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).