فیشن 2019: اس سال بہار کے سب سے بڑے ٹرینڈز کیا ہوں گے؟


فیشن 2019

اگر آپ ہر لباس کو ٹائیٹس یا رنگین سکارف کے ساتھ پہن کر تنگ آ چکی ہیں تو پریشان مت ہوں کیونکہ ہم آپ کی مدد کے لیے حاضر ہیں۔

فیشن انڈسٹری کے کام کرنے کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ دکانوں میں آنے سے مہینوں پہلے ڈیزائنزز رن وے پر اپنی کلیکشنز دکھا دیتے ہیں، لحاظہ ہمیں ابھی سے پتہ ہے کہ آپ 2019 کی بہار میں کیا تن زیب کرنا پسند کریں گے۔

حال ہی میں ہوئے لندن، پیرس اور نیو یارک کے فیشن ویکس کے مطابق بیبی بلیو رنگ کے ملبوسات، کلیش کرنے والے پرنٹس، پنک ٹکسیڈو، ٹائے ڈائے اور بلیچ ہوئی ڈینم 2019 میں فیشن کے سب سے بڑے ٹرینڈز ہیں۔

فیشن کی دوڑ میں آگے رہنے کے لیے آپ ابھی سے ان ٹرینڈز پر پورے اترنے والے ملبوسات کی خریداری شروع کر سکتے ہیں۔

بیبی بلیو

فیشن 2019

پچھلے موسمِ بہار میں لیوینڈر کو پسندیدہ رنگ کا درجہ دیا گیا، مگر اس بار یہ اعزاز دلکش بیبی بلیو کو حاصل ہوا ہے۔

نیویارک فیشن ویک میں ایلیس + اولیویا کے بیبی بلیو، وائیٹ اِن کلائوڈ اور چائنا پرنٹس کو ملا کر بنائے جانے والے ملبوسات باقی برانڈز پر بازی لے گئے۔

غیوانشے نے بیبی بلیو اور 2019 کی بہار میں آنے والے ’چنٹ دار کپڑے’ کو ملا کر لباس تیار کیے۔

رن وے پر بیبی بلیو رنگ کے ڈریسیز ہی دکھنے میں آئے لیکن فیشن ہاوسز بلاؤز اور سکرٹس پر تجربات کرنے سے نہ کترائے۔

رن وے پر دِکھنے والے ملبوسات: ایلیس + اولیویا، مارک جیکبز، پی ایچ 5، غیوانشے، ایلیکسا چنگ، غولوں موغیے، ریجینا پیو۔

شوخ پرنٹس

فیشن 2019

ہم آپ کو پہلے سے ہی آگاہ کر دیتے ہیں کہ کلیش کرتے ہوئے پرنٹس پہننا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔

2019 میں ڈولچے اینڈ گبانا کے شوخ رنگوں والے کپڑے اور جِھلملاتی فیشن ایکسیسریز جیسے زیوارات، بیلٹس، جوتے وغیرہ گاہکوں کو حیران پریشان کر سکتے ہیں۔

لیکن ڈائی این وان فرسٹن برگ اور سیلف پورٹریٹ نے اس ٹرینڈ کو روزمرہ کی زندگی میں استعمال کے قابل بنانے کے لیے ہلکے رنگوں کے ملبوسات تیار کیے ہیں۔

رن وے پر دِکھنے والے ملبوسات: ڈولچے اینڈ گبانا، باہلنسیاگا، ورساچے، روبرٹو کیواہلی، پرین بائے تھارنٹن بریزاگی، پاکو ربین، لوئی وِٹاں، مائیکل کورز، کیرولائینا ہیریرا، سیلف پورٹریٹ اور ڈائی این وان فرسٹن برگ۔

پنک ٹیکسیڈو

فیشن 2019

جی ہاں! ایسا لگتا ہے کہ 2019 کی بہار میں پنک ٹیکسیڈو ایوننگ گائون کی جگہ لے لے گا۔

سایس مارجان نے گلابی رنگ کی جگہ لال رنگ کا انتخاب کیا مگر نفاست سے سیئے گئے ملبوسات رن وے پر بہت پسند کیے گئے۔

سیزن کے سب سے زیادہ پہنے جانے والے لباس کو گیبرییلا ہرسٹ اور بوس نے مختلف بلّش ٹونز کا انتخاب کر کے اور بھی زیادہ پرکشش بنا دیا ہے۔

رن وے پر دِکھنے والے ملبوسات: ایسکاڈا، سے اِیس مارجان، گیبرییلا ہرسٹ، ایمپوریو ارمانی، گووچی، باہلنسیاگا، روکسانڈا، پیٹر پیلاتو اور بوس۔

ٹائے اینڈ ڈائے

فیشن 2019

2018 میں ٹائے ڈائے ہمارے پسندیدہ انسٹاگرام انفلوانسرز کے اکائونٹس اور مہنگی دکانوں پر چھایا ہوا تھا۔

2019 میں ایک بار پھر آپ بچپن کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے باغیچے میں بیٹھ کر ٹی شرٹس بلیچ کریں گے۔

ایم ایس جی ایم نے ڈریمی پنک سویٹر کو چنٹ دار سکرٹ کے ساتھ ملا کر زبردست ٹائے ڈائے لباس تیار پیش کیا۔

کیلوِن کلائین نے ہِپی پرنٹس کو ملا کر ملبوسات تیار کیے جبکہ کرسچن ڈییور نے کلائیڈوسکوپِک پرنٹس کا انتخاب کیا۔

رن وے پر دِکھنے والے ملبوسات: کیلوِن کلائین، نمبر 21، ایم ایس جی ایم، پرابال گورنگ، آر13، کرسچن ڈییور اور سٹیلا میکارٹنی۔

بلیچ ڈینم

فیشن 2019

ڈینم ہر سیزن میں فیشن کا حصہ رہی ہے اور 2019 میں بھی نوک پلک سنوار کے اسے دوبارہ سے دکانوں میں رکھا جائے گا۔

پچھلے سال گہرے رنگ کی ڈینم فیشن کا حصہ بنی لیکن اب بلیچ تیار رکھیں کیونکہ اگلے سیزن میں ہلکے رنگ کی ڈینم ہی پہنی جائے گی۔

پرواینزا سکولر کی ہلکے رنگ کی ڈینم نے رن وے پر جلوے بکھیرے جبکہ مسونی نے ایک لباس میں مختلف رنگوں کی ڈینم کا استعمال کیا۔

ڈینم پر کٹ لگا کر، اس میں موتی ستارے پرو کر بنایا جانے والا بالمین کا لباس بہترین قرار پایا۔

رن وے پر دِکھنے والے ملبوسات: ایزابیل مرانٹ، پرواینزا سکولر، ایلبرٹا فریتی، بالماہن، کرسچن ڈییور، مسونی، آف وائیٹ، ایلیکسنڈر وینگ، باہلنسیاگا اور لیمیغ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp