لندن کے چڑیا گھر میں ’جانور شماری‘ کی تصویری جھلکیاں
لندن کے چڑیا گھر میں ہیمبولٹ پینگوئن کے 12 چوڑے ان جانوروں میں شامل ہیں جو ’جانور شماری‘ کے عمل سے پہلی بار گزر رہے ہیں۔
ہر سال چڑیا گھر کے رکھوالے تمام جانوروں کا ریکارڈ مرتب کرتے ہیں۔
عام طور پر تمام ممالیہ جانوروں، پرندوں، رینگنے والے جانوروں، مچھلیوں اور غیر فقاریہ جانوروں (بغیر ریڑھ کی ہڈی کے جانور یعنی invertebrates) کی گنتی ایک ہفتے میں مکمل ہوتی ہے۔
جانوروں کی پڑتال کا عمل چڑیا گھر میں آگ لگنے والے واقعے کے ایک سال بعد ہو رہا ہے جس میں ایک آرڈورک اور چار میرکیٹس ہلاک ہو گئے تھے۔
چڑیا گھر کے لائسنس کے اجرا کے لیے ضروری ہے کہ سال میں ایک بار وہاں موجود تمام جانوروں کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کیا جائے۔
جانوروں کی آپریشنل مینیجر اینجلا رائن کا کہنا ہے کہ سال کے آغاز پر کی جانے والی اس سرگرمی کی وجہ سے ’ہمیشہ سال کا آغاز مصروف بن جاتا ہے۔ ہمارے رکھوالوں کا جانوروں کی دیکھ بھال کا اپنا ایک عمل ہے، چاہے وہ جانوروں کے ٹینکوں کے اندر کی تصاویر لینا ہو، یا مچھلی گھر میں ایک ہی مچھلی کی دوبارہ گنتی سے بچنا ہو یا تربیت اور انعامات کا استعمال کر کے بڑے گروپس مثلاً گلہری بندر اور ہیمبولٹ پینگوئن کی گنتی ہو۔‘
.
- مبینہ امریکی دباؤ یا عقلمندانہ فیصلہ: صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران ’ایران، پاکستان گیس پائپ لائن‘ منصوبے کا تذکرہ کیوں نہیں ہوا؟ - 23/04/2024
- گردوں کی آٹھ عام بیماریوں کی علامات کیا ہوتی ہیں؟ - 23/04/2024
- برطانیہ پناہ کے خواہشمند غیر قانونی تارکین وطن کو روانڈا کیوں بھیج رہا ہے؟ - 23/04/2024
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).