موجودہ سیاست بند گلی میں جاتی نظر آ رہی ہے: چوہدری نثار علی


سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب اور شیلٹر ہوم بنانے کا منصوبہ قابل تعریف ہے۔ حکومت کو کار کردگی دکھانے کے لیے وقت ملنا چاہیے۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق انہوں نے فارورڈ بلاک سے متعلق قیاس آرائیوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، موجودہ سیاست بند گلی میں جاتی نظر آ رہی ہے۔

چوہدری نثار نے عمران خان کو غیر روایتی وزیر اعظم بننے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت باتیں کم اور کام پر زیادہ توجہ دے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم ممالک سے ملنے والی امداد کا سہرا موجودہ حکومت کے سر نہیں جاتا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).