چودھری نثارکی اسمبلی رکنیت منسوخ کی جائے: پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع


سینئر سیاستدان اور رکن پنجاب اسمبلی چودھری نثارکی رکنیت منسوخی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے۔ یہ قرارداد پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی مومنہ وحید نے پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی۔

قرارداد کے متن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چودھری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ چودھری نثارحلف نہ اٹھا کر ایوان کی تضحیک کر رہے ہیں۔ ایوان سے استدعا کی جاتی ہے کہ چودھری نثارکی اسمبلی رکنیت منسوخ کی جائے۔

واضح رہے کہ چودھری نثار پی پی 10راولپنڈی سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے اور تاحال رکن اسمبلی کے عہدے کا حلف نہیں اٹھایا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).