صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان اور صحافیوں میں تلخ کلامی


قاضی حسین احمد سے متعلق تعزیتی ریفرنس کے دوران وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان صحافی کے سوال پر برہم ہو گئے جس کے بعد دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی۔

قاضی حسین احمد سے متعلق تعزیتی ریفرنس میں وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ قاضی حسین احمد کی جدوجہد پاکستان دشمنوں کے خلاف تھی۔ قاضی صاحب کی طرح عمران خان نے بھی کرپشن کے خلاف علم اٹھایا ہے، کاغذی شیروں، زرداریوں اور مداریوں کے خلاف کھڑے ہیں۔

اس دوران ایک صحافی نے فیاض الحسن چوہان سے سوال کیا کہ سراج الحق کا کہنا ہے کہ مدینہ ریاست کا نعرہ کھوکھلا لگ رہا ہے، جس پر وزیر اطلاعات برہم ہو گئے اور کہا کہ تعزیتی ریفرنس ہے، آپ کو ایسا سوال کرنے پر شرم آنی چاہیے۔ میڈیا کو یہ تمیز ہونی چاہیے کہ کس جگہ کیا بات کرنی ہے۔

اس کے بعد صحافیوں نے احتجاج شروع کر دیا اور فیاض الحسن چوہان کی گاڑی کے سامنے آگئے۔ صحافیوں نے وزیراطلاعات پنجاب سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا مگر وہ گاڑی میں بیٹھ کر چلےگئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).