اقوام متحدہ نے سعودی لڑکی کو سیاسی پناہ دینے کی درخواست کر دی


اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین نے آسٹریلیا سے تھائی لینڈ پہنچنے والی سعودی لڑکی رہف محمد القنون کو سیاسی پناہ دینے کی درخواست دے دی ہے۔ آسٹریلیا کے دار الحکومت کینبیرا سے جاری بیان میں عالمی ادارے نے رہف القنون کو جائز مہاجر قرار دیا، جسے آسٹریلیا میں بسانے کےلئے باضابطہ درخواست دے دی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی وزارت داخلہ نے رہف القنون کے حوالے سے اقوام متحدہ کی درخواست کی تصدیق کر دی۔ جبکہ آسٹریلیا کے وزیر صحت گریگ ہنٹ نے بھی سعودی لڑکی کی سیاسی پناہ کی درخواست پر مثبت غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

یاد رہے کہ اٹھارہ سالہ سعودی لڑکی رہف القنون گھریلو جبروتشدد کے باعث کویت سے بنکاک پہنچی تھی، جہاں سے اس نے خود کو ہوٹل میں بند کر کے سوشل میڈیا کے توسط سے انسانی تنظیموں سے رابطے کئے اور اپنی صورتحال سے آگاہ کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).