شہباز شریف کو جس معاملے میں الجھایا گیا، اس میں کرپشن کا نشان تک نہیں: مجیب الرحمان شامی


معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ اپوزیش لیڈر شہباز شریف کو جس معاملے میں الجھایا گیا ہے، اس میں کرپشن نام کی کوئی چیز نہیں۔ ہر بے قاعدگی کرپشن نہیں ہوتی۔

نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ اپوزیش لیڈر کو جس معاملے میں الجھایا گیا ہے، اس میں کرپشن نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی جانب سے معاملات کو الجھایا جا رہا ہے۔ حکومت نے قانون میں سقم دور نہیں کئے جس سے معاملات الجھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کی جانب سے کبھی 2007 سے اور کبھی 2008 سے معاملات کو شروع کیا جاتا ہے ، فواد حسن فواد اور احد چیمہ کے معاملات میں جو کرپشن کے الزامات تھے، وہ اب کہاں گئے ہیں؟ سعد رفیق والے معاملے کا کیا بنا ہے؟ کیا کاروبار کرنا کوئی جرم ہے؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).