کیا پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف کلین سویپ سے بچ پائے گا؟


تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 2-0 سے ناقابل شکست برتری حاصل ہے

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 2-0 سے ناقابل شکست برتری حاصل ہے

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جا رہا ہے۔

فاف ڈو پلیسی کی عدم موجودگی میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کی کپتانی کے فرائض نبھانے والے ڈین ایلگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرام نے اننگز کا آغاز کیا ہے اور اب سے کچھ دیر پہلے تک بغیر کسی نقصان کے رو رنز بنائے ہیں۔

تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ فخر زمان، یاسر شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ شاداب خان، فہیم اشرف اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

جبکہ جنوبی افریقہ فاف ڈو پلیسی کی جگہ زبیر حمزہ کو ان کا پہلا ٹیسٹ میچ کھلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ کے بارے میں مزید پڑھیں!

انضمام صاحب! آپ کا ’اینگری ینگ پاکستان‘ فلاپ ہو گیا

پاکستان کو شکست، ٹیسٹ سیریز جنوبی افریقہ کے نام

بابر اعظم نے ’سٹین کا دن‘ خراب کر دیا

’اظہر علی اور اسد شفیق، مصباح اور یونس خان کا سکھایا سب بھول گئے‘

پاکستان کی ٹیم: امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم: ڈین ایلگر (کپتان)، ایڈین مارکرام، ہاشم آملہ، تھئونس ڈی بریون، ٹیمبا بووما، زبیر حمزہ، کوئنٹن ڈی کاک، ورنن فلینڈر، کاگیسو ربادہ، ڈیل سٹین اور ڈوئن اولیویئر۔

خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 2-0 سے ناقابل شکست برتری حاصل ہے اور اب اس کی نظریں سیریز میں کلین سویپ کرنے پر ہیں۔

سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے چھ وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی جبکہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی تھی۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp