فوجی عدالتوں میں توسیع: حکومت کا اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ


وزیراعظم عمران خان نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے لئے دو رکنی کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی میں پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سونپ دیا ہے۔

وفاقی وزراء کی کمیٹی فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر اپوزیشن سے رابطہ کرے گی اور پھر اس کی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ وزراء کی کمیٹی پہلے ن لیگ اور اس کے بعد پیپلز پارٹی سے رابطے کرے گی۔ ممکنہ طور پر کمیٹی اپنی سرگرمیاں آئندہ ہفتے سے شروع کرے گی۔

واضح رہے کہ 2017 میں فوجی عدالتوں کی مدت میں 2 سال کی توسیع کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ نے آئینی ترمیم کا بل منظور کیا تھا، صدر مملکت نے منظور شدہ بل کے مسودے پر دستخط کیے تھے جس کے بعد بل آئین کا حصہ بن گیا تھا تاہم اب بل کی مدت ختم ہوچکی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).