باجی کی چوری کی پہلی قسط آئی ہے تو ذہنی حالت خراب ہو گئی ہے: رانا ثنا اللہ


مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی چندے و صدقے سے خریدی مزید جائیدادوں کی تفصیلات ہمارے پاس موجود ہیں۔ ابھی تو باجی کی چوری کی پہلی قسط آئی ہے تو حکومت کی ذہنی حالت خراب ہو گئی ہے۔

ہفتہ کو فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عوام کے چندے کے پیسوں سے غیر قانونی جائیدادیں کیوں اور کہاں کہاں بنائی گئیں، جواب دیں۔ ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ فواد چودھری بتائیں کہ علیمہ باجی نے چندے کی کتنی چوری کی ہے اور کتنی جائیدادیں بنائی ہیں۔ غیر قانونی جائیدادیں علیمہ باجی کی نکلی ہے، حسن اور حسین نواز کی نہیں۔ بتایا جائے کہ عمران خان کے بچے کس ملک کے شہری ہیں اور کہاں کہاں ہیں۔ علیمہ باجی کی چوری کا جواب دیں۔ حسن اور حسین نواز جھوٹے الزامات کا جواب دے چکے ہیں۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).