جوہانسبرگ: آملہ اور ڈی کاک کی نصف سنچریاں، کلیئن سوئپ کا خطرہ منڈلانے لگا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کرکٹ

Getty Images
آملہ اور ڈی کاک دونوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کر لی ہیں۔

جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں پاکستان پر 250 رنز سے زیادہ رنز کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ اس کے پانچ کھلاڑی آوٹ ہو چکے ہیں۔

گذشتہ شب پاکستانی ٹیم کے 185 رنز بنا کر آؤٹ ہونے کے بعد میزبان ٹیم نے 135 رنز بنا لیے تھے۔ جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز میں 262 رنز بنائے تھے۔ دوسرے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ کی طرف سے آملہ اور ڈی کاک کریز پر موجود تھے اور اب سے کچھ دیر قبل دونوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کر لی ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

تین ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں جنوبی افریقہ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان کی پہلی اننگز میں کپتان سرفراز احمد نے 50 جبکہ بابر اعظم نے 49 رنز بنائے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے امام الحق اور نائٹ واچ مین محمد عباس نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا تھا۔

میچ کے دوسرے دن پاکستان کی تیسری وکٹ اس وقت گری جب 53 رنز کے مجموعی سکور پر نائٹ واچ مین محمد عباس اولیویئر کی گيند پر ڈی براين کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

مہمان ٹیم کو چوتھی وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑا اور اگلی ہی گیند پر اسد شفیق بغیر کوئی سکور کیے پویلین لوٹ گئے۔

پاکستانی اننگز کا ناقص آغاز، شان مسعود اور اظہر علی ناکام

انضمام صاحب! آپ کا ’اینگری ینگ پاکستان‘ فلاپ ہو گیا

پاکستان کو شکست، ٹیسٹ سیریز جنوبی افریقہ کے نام

’اظہر علی اور اسد شفیق، مصباح اور یونس خان کا سکھایا سب بھول گئے‘

بابر اعظم نے ’سٹین کا دن‘ خراب کر دیا

فلینڈر اور ڈی کاک

Getty Images
فلینڈر نے پہلے تینوں بلے باز کو آؤٹ کیا

اس سے قبل میچ کے پہلے دن جنوبی افریقہ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر مارکرام نے سب سے زیادہ 90 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں بروئن 49، ہاشم آملہ 41 اور زبیر حمزہ بھی 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے تین، محمد عامر، محمد عباس اور حسن علی نے دو، دو جبکہ شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 2-0 سے ناقابل شکست برتری حاصل ہے اور اب اس کی نظریں سیریز میں کلین سویپ کرنے پر ہیں۔

سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے چھ وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی جبکہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی تھی۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 8029 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp