پامپیو: قطر اور سعودی عرب کا تنازع طول پکڑ گیا ہے


امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو

امریکی وزیر خارجہ قطر میں

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے قطر اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ‘یہ تنازع بہت طول پکڑ گیا ہے۔’

مائیک پومیو ان دنوں مشرق وسطی کے دورے پر ہیں اور اتوار کو قطر کے دارالحکومت دوحا پہنچیں ہیں جہاں ان کی ملاقات قطر کے ولی عہد شہزاد محمد بن زید سے بھی متوقع ہے۔

خطے کے اپنے دورے کے دوران مائیک پومپیو نے کہا کہ وہ اور صدر ٹرمپ یہ سمجھتے ہیں کہ خیلجی ممالک میں تنازع کافی طول پکڑ گیا ہے اور اس کا حل کیا جانا سب کے باہمی مفاد میں ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس تنازع کے جاری رہنے کی وجہ سے خطے میں دشمنوں کو فائدہ ہو رہا ہے اور باہمی مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

قطر والوں پر کیا بیت رہی ہے؟

قطر سعودی تنازع میں پھنسے پاکستانی

’قطر کا انکار علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے‘

انھوں نے کہا کہ ‘ہمارے ملک اہم کام کرتے ہیں اور ہمارے سامنےاہم کام ہیں جنھیں ہمیں مشترکہ طور پر جاری رکھنا ہے اور امریکہ چاہتا ہے کہ تمام فریقین باہمی تعاون کی افادیت پر غور کریں اور وہ اقدامات اٹھائیں جو ان کی صفوں میں اتحاد کے لیے ضروری ہیں۔’

امریکی وزیر خارجہ جو ان دنوں مشرق وسطی کے دورے پر ہیں انھوں نے جمعرات کو قاہرہ میں کہا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پرانی دشمنیوں کو خطے کے وسیع تر مفاد میں ختم کر دیا جائے۔

مائیک پامپیو ہفتے کو دوحا پہنچے جہاں انھوں نے ولی عہد شہزادہ سے ملاقات کی۔

سعودی اور اس کی خلیج میں اتحادی ریاست محتدہ عرب امارات اور بحرین کے علاوہ مصر نے جون سنہ دو ہزار سترہ میں قطر سے اپنے سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کر لیےتھے۔

سعودی عرب کا قطر پر الزام ہے کہ وہ مشرقی وسطیٰ میں دہشت گردوں اور ایران کی حمایت کر رہا ہے۔

قطر اپنے خلاف لگائے جانے والے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

سعودی عرب نے قطر سے اپنے تعلقات بحال کرنے کے لیے پندرہ شرائط بھی قطر کے سامنے رکھی تھیں جنھیں قدرتی گیس کی دولت سے مالا مال دنیا کے امیر ترین ملکوں میں شامل ہونے والی جغرفیائی طور پر اس چھوٹی سے خیلجی ریاست نے یکسر مسترد کر دیا تھا۔

ان پندرہ شرائط میں قطر کے بین الاقوامی نشریاتی ادارے الجزیرہ کو بند کرنے کی شرط بھی شامل تھی۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو

مشرق وسطی کے دورے کے آخری مرحلوں میں پمپیو دوحا پہنچے ہیں

امریکی صدر اپنے دورے کے آخری حصے میں سعودی عرب جائیں گے جہاں ان کی ملاقات سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان سے متوقع ہے اور دنیا بھر کی نظریں اس ملاقات پر لگی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

‘مطالبات نہ تو مناسب ہیں اور نہ ہی قابل عمل‘

قطر امریکہ کا ایک اتحادی ملک ہے اور اس کے لیے یہ تنازع کو حل کرانا اس لیے بھی ضروری ہے کہ اس خطے میں سٹریٹجک الائسن آف دی مڈل ایسٹ کے نام سے نیٹو کی طرز پر دفاعی اتحاد بنانے کے منصوبوں کو عمل جامعہ پہنایا جا سکے۔ اس فوجی اتحاد میں خیلجی ریاستوں کے علاوہ مصر اور اردن کو بھی شامل کیے جانے کی تجویز ہے۔

بی بی سی

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32501 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp