چیف جسٹس ریٹائرمنٹ کے بعد کلینک کھولیں گے


چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریٹائرمنٹ سے چند روز قبل لاہور میں صحافیوں کے وفد سے ملاقات کی ہے اور اعلان کیا ہے کہ کے سترہ جنوری کو فارغ ہونے کے بعد مفت قانونی کلینک کھولوں گا۔

معلوم ہوا ہے کہ لاہور میں صحافیوں کے وفد نے غیر رسمی ملاقات میں چیف جسٹس کو ملک کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد فری لیگل کلینک کھولوں گا اور مظلوم، غریب و بے سہارا افراد کو مفت قانونی امداد فراہم کروں گا۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ ملک صرف طاقتور کا نہیں مظلوم کا بھی ہے اور ہمیں مظلوم کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی بہتری کے لئے سمت طے کر دی ہے اور ہم سب نے مل کر اسے آگے لے کر جانا ہے، ملک کی بہتری کے لئے جب بھی کوئی لانگ مارچ ہوا تو میں سب سے آگے ہوں گا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ میڈیا اداروں میں صحافتی کارکنوں کو بروقت تنخواہ اور نوکریوں کے تحفظ کے لئے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کردار ادا کروں گا۔
بشکریہ پاکستان 24۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).