جنوبی افریقہ کے خلاف 381 رنز کا ہدف، پاکستان کی نصف ٹیم پویلین میں


جوہانسبرگ میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کی جانب سے دیے گئے 381 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہے۔

اب سے کچھ دیر پہلے پاکستان نے دوسری اننگز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

پاکستان کو یہ میچ جیتنے کے لیے مزید 219 کی ضرورت ہے اور دوسری اننگز میں اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔

مہمان ٹیم کی جانب سے اسد شفیق اور بابر اعظم نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کے 153 رنز پر تین کھلاڑی آوٹ

پاکستانی اننگز کا ناقص آغاز، شان مسعود اور اظہر علی ناکام

انضمام صاحب! آپ کا ’اینگری ینگ پاکستان‘ فلاپ ہو گیا

پاکستانی اوپنرز نے دوسری اننگز میں اپنی ٹیم کو بغیر کسی نقصان کے 67 رن کا سٹینڈ دیا۔

کرکٹ

اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی ٹیم دوسری اننگز میں 303 رن بنا کر آوٹ ہو گئی تھی اور اس نے پاکستان کو جیت کے لیے 381 رنز کا ہدف دیا تھا۔

خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 2-0 سے ناقابل شکست برتری حاصل ہے اور اب اس کی نظریں سیریز میں کلین سویپ کرنے پر ہیں۔

سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے چھ وکٹوں سے فتح حاصل کی تھی جبکہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی تھی۔

ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp