وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو ہٹائے جانےکا امکان


حکومت نے وزیر اطلاعات پنجاب کو تبدیل کرنے پر مشاورت شروع کر دی ہے۔ ان کی جگہ صمصام بخاری کو وزیر اطلاعات پنجاب لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے فیاض الحسن چوہان کو وزیر اطلاعات پنجاب کے عہدہ سے تبدیل کرنے کے لئے وزیراعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ پارٹی رہنماؤں سے مشاورت شروع کردیہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کی کارکردگی سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی مطمئن نہیں ہیں۔ اس سلسلے میں وزیراطلاعات کو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا گیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صمصام بخاری کو وزیراطلاعات پنجاب لگانے پر مشاورت کی جا رہی ہے اور یہ تبدیلی بھی جلد متوقع ہے۔ فیاض الحسن چوہان کو کوئی اور وزارت دئیے جانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

(بشکریہ: 24 نیوز)


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).