ساہیوال سانحہ اور چند جواب طلب واقعاتی سوالات


ذیشان کے حوالے سے مبینہ طور پر ملنے والی خفیہ معلومات تھیں کیا؟
ان معلومات کا ماخذ کیا تھا؟
کیا واقعی کسی گرفتار دہشت گرد نے ہی ذیشان کے متعلق معلومات فراہم کی تھیں؟

کیا سی ٹی ڈی کو کارروائی کے لیے رپورٹ ارسال کرنے سے قبل حاصل کردہ معلومات کو کاونٹر چیک کیا گیا؟
ذیشان کے خلاف ملنے والی اطلاعات کو کس بنیاد پر مصدقہ اطلاعات کہا گیا؟

خفیہ معلومات کی بنیاد پر تیار کردہ رپورٹ سی ٹی ڈی کو کب موصول ہوئی؟
رپورٹ کس ادارے کی جانب سے کس سطح پر سی ٹی ڈی میں موصول ہوئی؟
مذکورہ رپورٹ کی بنیاد پر سی ٹی ڈی کی جانب سے کیا کیا کارروائیاں عمل میں لائی گئیں؟

کیا اس طرح کی رپورٹ کا سی ٹی ڈی کو موصول ہونا ایک غیر معمولی امر تھا یا کہ ایک معمول کی بات؟
کیا 19 جنوری کی کارروائی میں حصہ لینے والی سی ٹی ڈی کی ٹیم خاص طور پر ذیشان کے خلاف کارروائی کے لیے ہی تشکیل دی گئی تھی؟

ذیشان کے خلاف کارروائی کی منظوری یا اجازت کس سطح سے دی گئی؟
کیا منظوری یا اجازت دینے والی اتھارٹی نے صرف مذکورہ خفیہ رپورٹ کی بنیاد پر ہی منظوری دی یا اس کے سامنے کوئی دیگر مواد بھی موجود تھا؟

ذیشان کے خلاف کس قسم کی کارروائی کی منظوری، اجازت یا حکم دیا گیا؟
کیا وہ حکم یا منظوری زبانی تھی یا تحریری؟
کیا مذکورہ منظوری یا حکم میں ذیشان کو مار دینے کے حوالے سے کچھ شامل تھا؟

کیا ذیشان کی جانب سے مزاحمت نہ کرنے کی صورت میں بھی اسے مارنے کا سی ٹی ڈی ٹیم کو حکم یا اختیار دیا گیا تھا؟
کیا کارروائی کے دوران ذیشان کے ساتھ دیگر مرد، خواتین یا بچوں کی موجودگی کی صورت میں بھی کوئی حکم یا اجازت دی گئی؟

کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیم میں کتنے لوگ شامل تھے؟
کیا سب کے پاس اسلحہ موجود تھا؟
کارروائی میں کس کس کا اسلحہ استعمال ہوا؟
ٹیم کو گاڑی کے متعلق آخری اطلاع کب، کہاں سے اور کیا موصول ہوئی؟

کیا گاڑی سی ٹی ڈی ٹیم کی طرف سے اشارہ کرنے کے باوجود واقعی نہ رکی؟
کیا واقعی کار کے مسافروں کے کچھ ساتھی موٹر سائیکل پر بھی موجود تھے؟
کیا واقعی ذیشان نے پہلے فائر کیا اور سی ٹی ڈی ٹیم نے جوابی فائر کیا جس کے نتیجہ میں کار میں موجود افراد کی موت واقع ہوئی؟

موقع پر سی ٹی ڈی ٹیم کو فائر کا حکم کس نے دیا؟
کیا کار میں سے تین بچوں کو پہلے باہر نکالنے کے بعد باقی کار سواروں پر فائر نہیں کھولا گیا؟
کیا سی ٹی ڈی ٹیم کے علم میں تھا کہ کار میں ذیشان کے علاوہ دیگر مرد خاتون اور بچے بھی شامل ہیں؟
کیا بچوں کے والد خلیل کی جانب سے سی ٹی ڈی ٹیم کو کہا گیا کہ ان سے پیسے لے لیں لیکن انہیں نہ ماریں؟

اگر سی ٹی ڈی ٹیم چاہتی تو کیا ذیشان سمیت دیگر کار سواروں کو باآسانی زندہ گرفتار کر سکتی تھی؟
کار کے کس کس حصہ میں سے کون کون سا اسلحہ، بارودی سامان اور خود کش جیکیٹس وغیرہ نکلیں؟
کیا کار میں سے مذکورہ سامان برآمد کرتے وقت ٹیم کے علاوہ بھی کوئی وہاں موجود تھا؟
کیا مبینہ برآمدگی کرتے وقت کوئی ویڈیو یا تصاویر وغیرہ بھی بنائی گئیں؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).