پاکستان سمیت دنیا بھر میں برف باری کے دلکش مناظر سوشل میڈیا کی زینت بن گئے


https://www.facebook.com/photo.php?fbid=10214069684839789&set=pb.1342075260.-2207520000.1548055995.&type=3&theater

برف باری ایک ایسا قدرتی امر ہے جس سے دنیا بھر کے لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں اور اسے براہ راست دیکھنے کے لیے لوگ جوق در جوق میدانی علاقوں سے پہاڑوں تک کا سفر کرتے ہیں۔

پاکستان میں بہت سارے ایسے جنت نظیر مقامات موجود ہیں جہاں سے برف باری کا مزہ لیا جاسکتا ہے اور حال ہی میں ملک کے شمالی علاقہ جات میں برف باری ہوئی اور سیاح ان خوبصورت مناظر کو اپنے کیمروں میں محفوظ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے نظر آئے۔

ٹوئیٹر پر صارف کاشف نے چترال میں برف باری کی ویڈیو کو شیئر کیا جس میں پرندوں کی چہچہانے کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔

https://twitter.com/rgkureshi/status/1087002094819831809

خضر حیات خان نے بھی الالصبح چترال میں گری ہوئی برف کی تصویر کھینچی جس میں برف کے ساتھ جھڑے ہوئے پودے بھی نظر آ رہے ہیں۔

https://twitter.com/iKhizerHayat/status/1087049235202277377

ایک اور صارف عباس شاہ نے بھی گلگت بلتستان کے کسی مقام کی ایک دلکش تصویر اپنے اکاؤنٹ پر لگائی ہے۔ رات کے وقت کھینچی گئی اس تصویر میں سفید برف پر درختوں کے سیاہ سائے آنکھوں کو لبھاتے ہیں۔

https://twitter.com/AbbassShah/status/1087109037219565569

انسٹگرام پر ارہام یوسفزئی نے آسمان سے کھینچی ہوئی تصویر شیئر کی جس میں ایک سڑک پر جیپیں کھڑی نظر آ رہی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/Bs3q97Rnbb7/

ایک اور صارف عزیر نے سکردو سے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ برف سے ڈھکے دلفریب پہاڑوں اور وادی کے سامنے نظر آ رہے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/Bs3R5tznMd6/

جیسے پاکستانی سوشل میڈیا پر خوبصورت برف باری کے مناظر نظر آ رہے ہیں ویسے ہی امریکا اور یورپ سمیت پوری دنیا میں بھی ایسی تصویریں منظر عام پر آ رہی ہیں:

سرینگر

سرینگر میں ایک جھیل پر بادبان کشتی چلاتے ہوئے
شیکاگو

امریکہ کے شہر شیکاگو میں باپ بیٹا برف پر پھسلنے کا لطف اٹھا رہے ہیں
شیکاگو

شیکاگو میں ایک شخص اپنی گاڑی پر سے برف ہٹا رہے ہیں
لڑکی

شیکاگو میں ایک لڑکی اپنی زبان پر برف پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے
ترکی

ترکی کے علاقے مشرقی اناتالیہ میں ایک گھڑ سوار اپنے گھوڑے کو برف میں چلاتے ہوئے
کیپاڈوچیہ

ترکی کے علاقے کیپاڈوچیہ میں فرم ہوا کے غباروں پر سیر کے مناظر

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32538 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp