راؤ انوار سے ساہیوال تک مقابلوں میں مارنے کا سلسلہ ختم کرنا ہوگا، شیریں مزاری
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سانحہ ساہیوال کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے جاری لوگوں کو مقابلے میں مارنے کا سلسلہ اب ختم کرنا ہوگا۔
شیریں مزاری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ راؤ انوار سے ساہیوال واقعہ تک مقابلوں میں مارنے کا سلسلہ اب ختم کرنا ہوگا، یہ سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے جسے ریاست یا پچھلی حکومتوں نے نہ صرف برداشت کیا بلکہ الٹا اس کی حوصلہ افزائی کی۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ ہم قانون کی بالادستی اور ہر کسی کے احتساب کو مضبوط کررہے ہیں، اور حکومت میں ہوتے ہوئے ہماری ذمہ داری ہے کہ اس انکاؤنٹر سلسلے کو اب ختم کریں۔ بشکریہ ایکسپریس۔
From Rao Anwar to the Sahiwal incident – as part of the govt it is our duty to end decades of tolerance for killings thru "encounters". What was tolerated, even encouraged by prev govts/state must end now as we strengthen Rule of Law & accountability for all.
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) January 21, 2019
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).