جب چاند لہو رنگ ہوا


A full moon rises between clouds as a landing commercial jet approaches the airport before the start of a total lunar eclipse that is called a
سپر بلڈ وولف مون کے آغاز کا منظر سان تیاگو، کیلیفورنیا سے

ستاروں کا مشاہدہ کرنے والوں نے آسمان پر اس غیر معمولی چاند گرہن کو دیکھا ہے جو اتوار کی رات شروع ہوا۔

اس نظارے کے دوران سپر بلڈ وولف مون سرخ رنگ کا زیادہ روشن اور زمین کے قریب دکھائی دیا۔

یہ منظر پہلے شمالی اور جنوبی امریکہ اور ساتھ ہی ساتھ مغربی یورپ کے علاقوں میں دیکھا گیا۔ برطانیہ کے کچھ حصوں میں بادلوں کی وجہ سے واضح طور پر نہیں دیکھا جا سکا۔

اگلا مکمل چاند گرہن دو سال بعد 26 مئی 2021 کو متوقع ہے۔

نیویارک کی سیراکس یونیورسٹی میں استاد والٹر فریمین کہتے ہیں کہ زمین سے تھوڑی سی روشنی منعکس ہو کر چاند تک پہنچتی ہے۔

’یہ تھوڑی سی سرخ روشنی اب بھی چاند کو روشن رکھے ہوئی ہے اور اسے دیکھنے کے لیے ہمارے لیے کافی ہے۔‘

The moon is seen beside
مکمل سپر بلڈ وولف مون کا منظر میڈرڈ میں دیکھا گیا
A total lunar eclipse that is called a

چاند گرہن کو دیکھنے کا بہترین وقت گرینج کے معیاری وقت کے مطابق پانچ بجکر بارہ منٹ پر تھا

گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین سورج اور چاند کے درمیان ہوتی ہے۔

اس صورتحال میں سورج زمین کے پیچھے ہوتا ہے اور چاند زمین کے سائے میں چلتا ہے۔

گرینج کے معیاری وقت کے مطابق یہ پیر دو بجکر 35 منٹ پر شروع ہوا اور سات بجکر انچاس منٹ پر ختم ہوا۔ لیکن یہ زیادہ واضح پانچ بجکر 12 منٹ پر ہوا۔

A composite photo shows all the phases of the so-called Super Blood Wolf Moon total lunar eclipse on Sunday January 20, 2019 in Panama City.

پاناما شہر جہاں سے سپر بلڈ مون کے تمام مراحل کو دیکھا گیا

یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جس میں چاند زمین کے قریب ترین ہوتا ہے اور آسمان پر قدرے نزدیک دکھائی دیتا ہے۔

وولف یعنی بھیڑیا۔ پورے چاند گرہن میں ’وولف‘ لفظ کا اضافہ جنوری میں ہوا۔

Lunar eclipse

آسمان پر جاری اس ایونٹ کو برگٹن میں بھی دیکھا گیا لیکن پھر یہ بادلوں میں ڈھک گیا
The moon seen beside a quadriga on top of the Cinquantenaire arch in Brussels
برسلز میں چاند گرہن کی لی جانے والی ایک تصویر
A view of the lunar eclipse above the St Elizabeth Church in Nuremberg, Germany
چاند گرہن کا جرمنی کے علاقے نورمبرگ سے سینٹ الزبتھ چرچ کی سے ایک جھلک

یہاں ان چند تصاویر کو شامل کیا جا رہا ہے جو بی بی سی کو آپ ہی جیسے کچھ قائین کی جانب سے بھجوائی گئی ہیں۔

Super blood wolf moon

Tom Starr
کافی کے ایک کپ اور کیمرا جس کا عدسہ 500 ایم ایم کا تھا کو لے کر ٹام سٹار نے یہ تصویر انگلینڈ کے علاقے سپیلڈ ہرسٹ میں کھینچی
Super blood wolf moon

ساؤتھ یارکشائر کے کونسبروگ کاسل سے سپر مون کا منظر
Super blood wolf moon

Joe Sheridan
جوئی شیریڈن جنھوں نے تین سال قبل فوٹوگرافی کے شعبے میں اپنی ڈگری مکمل کی جب ان کی عمر 60 برس تھی۔ وہ اس تصویر کو واشنگٹن کے کیمرہ کلب مقابلے میں شامل کرنا چاہتے ہیں
Super blood wolf moon through trees at night

Peter Alden
پیٹر ایلڈن نے انگلینڈ کے علاقے سیفورڈ میں اپنے گھر کے باہر موجود درخت میں سے لی تھی


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32288 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp