میوہ جات کی رنگ برنگی دنیا: مختلف ممالک میں کون کون سے ڈرائی فروٹ پسند کیے جاتے ہیں؟


کوئٹہ

یہ کوئٹہ کا پستہ بازار ہے جہاں مختلف انواع و اقسام کے میوہ جات فروخت کیے جاتے ہیں

زمانہ قدیم میں جب آئس کریم، چپس اور سوفٹ ڈرنکس، جنھیں عرف عام میں ’سنیکس‘ کہتے ہیں، کا وجود نہیں تھا تو ان کی جگہ ’ڈرائی فروٹ‘ یعنی میوہ جات استعمال کیے جاتے تھے۔ لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آج کے سنیکس نے میوہ جات کو مکمل طور پر دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔

میوہ جات کے شوقین پوری دنیا میں ہیں، ساتھ ساتھ ٹھنڈے علاقوں میں رہنے والوں کے لیے یہ زندگی کی لوازمات میں سے ہیں۔ یہ نہ صرف خوش ذائقہ اور صحت کے لیے مفید ہیں، بلکہ جسم کا درجہ حرارت بھی بڑھاتے ہیں۔ میوہ جات کا ایک سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ باقی غذا کی طرح جلدی خراب نہیں ہوتے اور ذخیرہ کرنے کے کام بھی آتے ہیں۔

مزید پڑھیے

سونے کی بالیوں جیسے کھجور کے خوشے

خشک میوہ جات کھانے سے ’سپرم کی طاقت میں اضافہ‘

سردی لگے تو خوبانی کا ہریسہ اور گرمی لگے تو شربت

ان خصوصیات کی وجہ سے دنیا کے تقریباً ہر ملک میں میوہ جات کے خوبصورت اور پررونق بازار پائے جاتے ہیں۔ آئیے ہم آپ کو ان میں سے کچھ بازاروں کی سیر کرواتے ہیں۔

پاکستان

پاکستان: لاہور کے بازار میں بادام، خشک کھوپرا اور چھوہاروں کا سٹال

یہ منظر یقیناً آپ کے لیے جانا پہچانا ہو گا۔ یہ پاکستان کے شہر لاہور کے سٹال کی تصویر ہے۔ یہاں آپ کو روایتی خشک کھوپرا اور چھوہارے بوریوں میں رکھے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

جورجیا

جورجیا: تبلیسی میں گری دار میوے اور روایتی ساسیج سائز کینڈی سے سجی ہوئی ایک خوبصورت دکان

جورجیا کے دارلحکومت تبلیسی میں یہ دکاندار اپنی خوبصورتی سے سجی دکان کے سامنے کھڑا ہے اور گری دار میوہ جات کے علاوہ علاقے کی روایتی ساسج سائز کینڈی اس کی دکان کو مزید چار چاند لگا رہی ہے۔

انڈیا

انڈیا: مقبول میوہ جات اخروٹ، کاجو، چھوہارے اور کشمش کا سٹال

انڈیا کے میوہ جات کے بازار پاکستان سے زیادہ مختلف نہیں۔ یہاں بھی اخروٹ، کاجو، چھوہارے اور کشمش مقبول ہیں۔

ایران

ایران: اصفہان کے بازار میں اخروٹ، انجیراور کشمش کے خریدار

قدیم شہر اصفہان کے بازار میں میوہ جات کے اس سٹال پر ایران میں پیدا کی گئی تازہ انجیر دیکھی جاسکتی ہے جو کہ پوری دنیا میں مقبول ہے۔

یمن

یمن: ثنا کے بازار میں ایک کشمش فروش کی دکان

یمن کے شہر ثنا میں اس میوہ فروش کی دکان اس لیے منفرد ہے کہ یہ نہ صرف کشمش کی مختلف اقسام بیچ رہا ہے بلکہ ساتھ چاکلیٹ بھی فروخت کر رہا ہے۔

افغانستان

افغانستان: بازار کے بیچوں و بیچ شہتوت، آڑو، اخروٹ، کشمش، پستہ اور کھجور کی ریڑی کے گرد خریداروں کا رش

افغانستان کی اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کے اس سٹال پر گری دار میوں سے زیادہ سوکھے ہوئے پھل مقبول ہیں۔

مراکش

مراکش: کھجوروں کی بیش بہا اقسام کا تاجر

مغربی افریقا کے ملک مراکش کی اس دکان پر جتنی بیش بہا کھجوروں کی اقسام دیکھی جاسکتی ہیں اتنی تعداد میں کم ہی جگھوں میں پائی جاتی ہیں۔

سنگاپور

سنگاپور: سورج مکھی کے بیچ اور مونگ پھلی کے خریداری

سنگاپور میں سورج مکھی کے بیج اور مونگ پھلی بے حد پسند کی جاتی ہے اور اس بازار میں انھی پر خاص سیل لگی ہوئی ہے۔

دوشنبے

تاجکستان: دوشنبے کے بازارمیں رنگ برنگے میوہ جات کے تھال

دوشنبے، جو کہ تاجکستان کا مشہور شہر ہے، کے بازار میں رنگ برنگے میوہ جات کے تھال سجے ہوئے ہیں جبکہ معمول کے مطابق گاہک اور دکاندار خرید و فروخت میں مصروف ہیں۔

ترکی

ترکی: استنبول کے سپائس بازار میں جہاں انجیر، شہتوت، خشک ٹماٹر اور رنگ برنگے میوہ جات سے مزین دکان

استنبول کے سپائس بازار میں انجیر، شہتوت، خشک ٹماٹر، شہتوت اور رنگ برنگے میوہ جات سے مزین دکان جس کے دلکش مناظر اور خوشبو گاہکوں کو کھینچ کر اپنی طرف لے آتی ہے۔

عراق

عراق: کردستان میں سورج مکھی کے بیچ اور پستہ و بادام کی بیش بہا اقسام

عراق کے شہر کردستان کی ایک پنساری کی دکان جس میں سورج مکھی کے بیچ اور پستہ و بادام کی بیش بہا اقسام بیچنے کے لیے مزین کی ہوئی ہیں۔

تمام تصاویر گیٹی امیجز کی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32291 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp