’ہم سب ‘کی آمد کا باقاعدہ اعلان


\"logoاردو کے نمائندہ لکھنے والوں نے مشترکہ طور پر آن لائن اردو اخبار ’ہم سب ‘ کی باقاعدہ اشاعت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ویب سائٹ پر تازہ ترین ملکی اور غیر ملکی خبروں کے علاوہ مقبول ترین تجزیہ کاروں کے کالم ، بلاگ اور فیچرز شائع کیے جائیں گے۔ معیشت اور کھیلوں کی خبروں کے علاوہ انسانی حقوق ، فنون لطیفہ اور تحقیق کے شعبوں پر خاص توجہ دی جائے گی۔ نگری نگری کے نام سے مختلف شہروں اور قصبوں کی مقامی وقائع نگاری کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
پاکستان اور بیرون ملک مقیم پاکستانی صحافیوں کی بہت بڑی تعداد نے اس ویب سائٹ کو اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے۔ آن لائن ’ہم سب ‘ کی پالیسی انسانی مساوات ، جمہوریت ، انسانی حقوق اور رواداری ہو گی۔ ہر قسم کے خیالات کو اظہار کی آزادی دی جائے گی ۔ کسی مذہبی گروہ ، سیاسی جماعت یا طبقے کی حمایت یا تائید کیے بغیر خبر کی غیر جانب داری اور دلیل پر مبنی تجزیے کو فوقیت دی جائے گی۔
نوے سے زائد اردو صحافیوں نے ’ہم سب ‘ کی قلمی معاونت کا اعلان کیا ہے اور اس جذبے کا اظہار کیا ہے کہ’ ہم سب ‘کو پاکستانی عوام کے بہتر مستقبل، آزادیوں اور حقوق کی جد وجہد کے لیے شفاف اور موثر پلیٹ فارم بنایا جائے گا۔ ویب سائٹ کو ہم خیال دوستوں نے رضاکارانہ طور پر تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعاون کی بنیاد پر تشکیل دیا ہے ۔ اردو صحافت کے اس منفرد تجربے میں فی الوقت بہت سی خامیاں موجود ہیں۔ ’ہم سب ‘ کی آرا¿ کی روشنی میں ان خامیوں کو دور کیا جائے گا اور اس میں بہتری کا مسلسل عمل جاری رہے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
4 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments