نیویارک: کھرب پتی کی لفٹ میں پھنسی امریکی خاتون کو تین دن بعد بچا لیا گیا


لفٹ میں پھنسی امریکی خاتون

Google Maps
نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع وہ عمارت جہاں ایک 53 سالہ خاتون تین روز تک لفٹ میں پھنسی رہیں

نیویارک میں ایک خاتون کو تین روز تک لفٹ میں پھنسے رہنے کے بعد نکال لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 53 سالہ میرٹیز فورٹالیزا جمعے کی شب نیویارک کے علاقے مین ہیٹن میں واقع کھرب پتی بینکر ویرن سٹیونز کے گھر کی عمارت میں لگی لفٹ میں داخل ہوئیں۔ آگ بجھانے والے عملے نے پیر کے روز ایک ایمرجنسی کال پر کارروائی کرتے ہوئے لفٹ کو کھول کر میرٹیز فورٹالیزا کو باہر نکالا۔ جس کے بعد وہ اب اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق فورٹالیزا ویل کارنل میڈیکل سینٹر میں ہیں جہاں ان کی حالت میں قدرے بہتری آئی ہے۔

لفٹ

جب یہ واقعہ پیش آیا تو گھر میں خاندان کا کوئی فرد موجود نہیں تھا

فورٹالیزا 18 برس سے سٹیونز خاندان کی اہم رکن ہیں۔ جمعے کے روز جب یہ واقعہ پیش آیا تو گھر میں سٹیونز خاندان کا کوئی فرد موجود نہیں تھا جبکہ فورٹالیزا اپنے کام کاج میں مصروف تھیں۔ فورٹالیزا سینٹرل پارک کے قریب واقع گھر کی دوسری اور تیسری منزل کے درمیان لفٹ میں پھنس گئی تھیں۔

سٹیونز امریکی ریاست آرکنسا کے شہر لٹل راکس میں ایک بینک کے سربراہ ہیں۔ ڈیپارٹمنٹ آف بلڈنگز کی جانب سے لفٹ کو مزید معائنے تک بند رکھا جائے گا تاہم واقعے کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp