اٹھارویں آئینی ترمیم پر آنچ نہیں آنے دوں گا، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اٹھارویں آئینی ترمیم پر ایک آنچ نہیں آنے دوں گا اس کے لیے میں لانگ مارچ کرنے کے لیے تیار ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ایسا کون سا ملک ہے جہاں ایک سال میں 3 بجٹ پیش کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آخری بجٹ میں عمران خان کی بہن کے لیے تو ریلیف ہے لیکن غریب مزدور کے لیے کوئی نہیں، یہ لوگ ہر بجٹ میں ظلم کے سوا کچھ نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہی وہ فورم ہے جہاں عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں، جس طرح سے خان صاحب پارلیمنٹ چلا رہے ہیں اس سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والوں کو چیلنج کرتا ہوں کہ گمبٹ جیسا ہسپتال بنا کر دکھائیں، گمبٹ انسٹیٹیوٹ جیسا ادارہ پورے ملک میں نہیں بنا سکتے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت اپنا کام کررہی ہے، سندھ حکومت کام میں سب سے آگے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو تاریخ بتائیں ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت کے لیے جدودجہد کی، انہوں نے جیل کاٹی۔ چیئرمین پی پی نے کہا کہ ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمارے صوبے اور ملک کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے۔

خبر بحوالہ: ڈان نیوز


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).