یوم یکجہتی کشمیر پر لندن میں نمائش کشمیر کانفرنس منعقد ہو گی


پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لے فروری کی تین تاریخ کو لندن پہنچ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر برطانیہ کے دورہ پر روانہ ہونے سے قبل گزشتہ روز پاکستانی وزیر خارجہ نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں علیحدگی پسند قیادت سے براہ راست فون پر رابطہ کر کے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کا اعادہ کیا اور کشمیری قیادت کو اس مسئلہ پر کشمیریوں کی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

فروری کی چار تاریخ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برطانوی پارلیمان میں ایک بین الاقوامی کشمیر کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں برطانوی ارکانِ پارلیمان کے علاوہ بھارت اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے کشمیروں کی بڑی تعداد حصہ لے گی۔

اس دورے کے آخری روز یعنی پانچ فروری کو جس دن پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر سرکاری سطح پر منایا جاتا ہے لندن کے ایک ہوٹل میں ایک خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کشمیر میں ہونے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کی حکومت کو اقتدار میں آنے کے کشمیر کے مسئلہ پر ایک مرتبہ پھر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارت نے پانچ لاکھ سے زیادہ فوج اور سکیورٹی اہلکار تعینات کر رکھے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32287 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp