عالمی کرکٹ کپ میں چار ہزار رضا کار ہوں گے


کرکٹ کی دنیا کے سب سے بڑے عالمی مقابلوں آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے میچوں کے دوران چار ہزار رضا کار مختلف خدمات انجام دیں گے جن کے لیے کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی نے خصوصی کٹ یا وردی کی رونمائی کر دی ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یہ رضا کار جو ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کریں گے ان کے لیے یہ کٹ اس لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی ہے کہ وہ کرکٹ شائقین اور منتظمین کو دور سے نظر آ جائیں اور کسی بھی دشواری کی صورت میں ان سے فوری طور پر رابطہ کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

ان تمام رضا کاروں کو ایک بہتریں پولو شرٹ، جیکٹ، ٹاروزر، بیلٹ، ٹوپی، کمر پر لٹکانے والا تھیلا، پانی کی بوتل اور جوتے مہیا کیے جائیں گے۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے رضاکاروں کے انچارج یا ہیڈ رضاکار میرے کیہل نے کہا ہے کہ اس نئے کٹ کی رونمائی ورلڈ کی تیاری میں ایک اہم موقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ مقابلوں سے پہلے تمام رضاکاروں کی تربیت بھی کی جائے گی۔

آئی سی سی کے عالمی مقابلے اس سال مئی سے لندن میں شروع ہو رہے ہیں اور اس میں دنیائے کرکٹ کی دس ٹیمیں شرکت کریں گی۔

اس مرتبہ ٹیموں کی تعداد کم کر کے دس کر دی گئی ہے۔ زمبابوے اور آئرلینڈ عالمی مقابلوں میں شرکت کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکے ہیں جبکہ افغانستان اور ویسٹ انڈیز نے کوالیفائنگ مقابلوں میں کامیابی حاصل کر کے عالمی کپ میں اپنی جگہ کو یقینی بنایا تھا۔

۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32483 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp