قاتلوں اور دہشت گردوں کے لیے دعا


\"anwersen1\"انورسین رائے

تو آؤ، ہمیں سزا دو

بار بار قتل کرو

سرآنکھوں پر بٹھاؤ

ہمارے اور ہمارے بچوں کے قاتلوں کو

پتا نہیں کب کب تمھیں ان کی ضرورت پڑے

ہم سے زیادہ حق دار کون ہو گا

کن کی فردِ میں ہیں پیدائش سے پہلے کے جرائم

پُرکھوں کا بوجھ

جو کہتے ہیں: ہمیں بچاؤ

ہمیں بچاؤ، تشریحوں اور مورخوں سے

اگر تم بچا سکتے ہو تو بچاؤ ہمیں پیروکاروں سے

لیکن کیسے نجات دلائیں ہم انھیں مقبروں سے

شرمندہ کرتے پھولوں کی مہک سے

کیسے بچائیں انھیں مسلح محافظوں سے

ان کی تقریروں اور الفاظ سے

جو ہمیں ہم سے جلاوطن کر دیتے ہیں

ہم تو صرف اپنے قاتلوں کے لیے دعا کر سکتے ہیں

کسی دھماکے میں نہ اڑیں ان کے جسم

سرِ عام رو سکیں اُن پر ان کی مائیں

ان کے باپ اور بھائی بھی اٹھا سکیں ان کے جنازے

کوئی تگ و دو نہ کرنی پڑے

ان کے ناموں اور چہروں کے لیے

نہ تو بنیں وہ قاتل

اور نہ ہی بنیں مقتول


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments