ٹی ٹوئنٹی سیریز: جنوبی افریقہ کو پہلا نقصان


کرکٹ

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کیپ ٹاؤن میں ہو رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک جنوبی افریقہ نے ایک وکٹ کے نقصان کے چار اوورز میں 29 رنز بنائے ہیں۔

جنوبی افریقہ کی طرف سے اننگز کا آغاز ریزا ہینڈریکس ، گیہن کلیٹ نے کیا ہے۔

پاکستانی ٹیم میں فخر زمان، بابر اعظم، حسین طلعت، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، شعیب ملک(کپتان)، آصف علی، عماد وسیم، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، عمان شنواری شامل ہیں۔

تفصیلی سکور کارڈ

جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں ریزا ہینڈریکس ، گیہن کلیٹ ، فاف ڈوپلیسی، ریزی وینڈر ڈوسین ، ڈیوڈ میلر، ہینرچ کیلسن ، اینڈلی فینلوکویو، کریس مورس، بیورن ہینڈرکس ، جونئیر ڈالا، تبریز شمس شامل ہیں۔

پاکستان اس سے پہلے ون ڈی ڈے اور ٹیسٹ سریز دونوں ہار چکا ہے۔ ٹیسٹ سیریز میں اسے کلین سویپ کا سامنا کرنا پڑا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp